تازہ تر ین

کراچی ٹیسٹ:556 رنز کے جواب میں پاکستان مشکلات کا شکار، 103رنز پر 8 کھلاڑی آؤٹ

کراچی میں دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے 556 رنز کے جواب میں پاکستان کرکٹ ٹیم مشکلات کا شکار ہے، تیسرے دن چائے کے وقفے تک پاکستان کے 7 کھلاڑی صرف 100 رنز پر پویلین لوٹ چکے تھے۔

کھیل کے تسیرے دن آسٹریلیا نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 556 رنز بنانے کے بعد اننگز ڈیکلیئر کرنےکا اعلان کیا، جس کے بعد پاکستان نے اپنی اننگز شروع کی تو ابتدا ہی میں اس کے دونوں اوپنر جلد پویلین لوٹ گئے۔

پاکستانی اوپنر اور راولپنڈی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں سینچری بنانے والے عبداللہ شفیق 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

راولپنڈی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سینچریاں بنانے والے امام الحق کو بھی 20 رنز پر اسپنر نیتھن لیون نے آؤٹ کردیا۔

دونوں اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد جب کپتان بابر اعظم اور اظہر علی نے بیٹنگ لائن اپ کو مستحکم کرنے کے لیے باگ ڈور سنبھالی اس وقت پاکستان کو فالو آن سے بچنے کے لیے مزید 319 رنز درکار تھے۔

لیکن پہلے ٹیسٹ میں شاندار سینچری بنانے والے تجربہ کار بلے اظہر علی بھی وکٹ پر زیادہ دیر نہیں ٹھرسکے اور صرف 14 رنز بنا کر مچل اسٹارک کا شکار بن گئے۔

اظہر علی کے بعد فواد عالم بیٹنگ کے لیے آئے لیکن پہلی ہی بال پر مچل اسٹارک کی ایک خطرناک یارکر ڈلیوری کا نشانہ بن گئے۔

فواد عالم کے بعد آؤٹ ہونے والے کھلاڑی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان تھے، انہوں نے6 رنز بنائے، انہیں پیٹ کمنز نے نشانہ بنایا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain