تازہ تر ین

ٹوبہ ٹیک سنگھ: بیل گاڑی میلے کا انعقاد، 124 گاڑیوں نے حصہ لیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ: (ویب ڈیسک) نواحی گاؤں 342 گ ب چوہڑ والا میں ماسٹر جاوید بیل گاڑی میلے کا انعقاد کیا گیا، مقابلے میں 124 بیل گاڑیوں نے حصہ لیا۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں چک نمبر 342 گ ب چوہڑوالہ میں پنجاب کے سب سے بڑے بیل گاڑی دوڑ مقابلے ہوئے، دوڑ میں 124 گاڑیوں نے حصہ لیا، ان مقابلوں کو دیکھنے کے لیے سابق ایم پی اے چودھری نور ماہی، پنجاب کبڈی فیڈریشن کے صدر چودھری اسجد بولا سمیت علاقہ کے لوگوں کی بہت بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود تھی۔
لوگ اپنی اپنی بیل گاڑی کی حوصلہ افزائی کے لئے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے، مقابلے میں 11 راؤنڈ ہوئے، ہر راؤنڈ میں 11 گاڑیاں شامل تھیں، جیتنے والی گاڑی فائنل راؤنڈ میں پہنچی، فائنل 11 بیل گاڑیوں کے درمیان ہوا اور فخر ٹوبہ بیل اور چیتا بیل میدان نے مار لیا۔
ہر راؤنڈ کی فاتح ٹیم اور فائنل جیتنے والی ٹیم کو نقد کیش اور ٹرافی سے نوازا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain