تازہ تر ین

کراچی ٹیسٹ؛ بولرز ریورس سوئنگ بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں،مچل اسٹارک

کراچی: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک کا کہنا ہے کہ کراچی ٹیسٹ میں ریوس سوئنگ کا بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلوی فاسٹ بولر نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ کراچی ٹیسٹ میں جیت کے لیے پر امید ہیں، آگے چل کر وکٹ کے رویے سے ہمیں فائدہ پہنچ سکتا ہے۔
مچل اسٹارک کا کہنا تھا کہ پاکستانی اننگ کے دوران مڈل سیشن میں ہم نے شاندار بولنگ کی، وکٹ میں کریکس آگئے ہیں جو بولرز کو سپورٹ کررہے ہیں جبکہ بال کو ریورس سوئنگ کرنے میں مدد مل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوچکا ہے تاہم چوتھے روز پاکستان کی جلد وکٹیں گرانے کی کوششیں کریں گے، اسٹارک نے بتایا کہ پاکستان کو فالو آن نہ کروانے کا فیصلہ متفقہ تھا۔
آسٹریلوی فاسٹ بولر نے اپنی پرفارمنس کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اپنی پرفارمنس سے مطمئین ہوں تاہم مستقبل میں بھی اچھی کارکردگی دکھا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔
واضح رہے کہ کراچی میں جاری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز آسٹریلوی بالرز پاکستان کی بیٹنگ لائن پر بھاری ثابت ہوئے اور انہوں نے قومی ٹیم کو 148 کے مجموعے پر پویلین بھیج دیا تھا۔ آسٹریلیا کو ٹیسٹ میچ میں 489 رنز کی برتری حاصل ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain