تازہ تر ین

کراچی ٹیسٹ: ایسے سپیل ماضی میں بھی ہوئے، یوسف کا آسٹریلوی باؤلنگ پر ردعمل

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کراچی ٹیسٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ رن آؤٹ ہونے سے آسٹریلیا کو ردھم ملا جس سے انہوں نے فائدہ اٹھایا، یہ ایک بہترین سپیل تھا اور ایسے سپیل ماضی میں بھی ہوئے۔
قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز کے بعد ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رن آؤٹ ہونے سے آسٹریلیا کو ردھم ملا جس سے انہوں نے فائدہ اٹھایا، یہ ایک بہترین سپیل تھا، ایسے سپیل ماضی میں بھی ہوئے، وسیم اور وقار بھاٸی بھی ایسے سپیل کرتے رہے ہیں، امام الحق باہر نکل کر مارتے ہیں، یہ ان کی اسٹرینتھ ہیں اور وہ بدقسمتی سے آؤٹ ہوگئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلی اننگز میں آسٹریلیا نےبڑا سکور کر کے پاکستان پر پریشر ڈالا، دوسری اننگز میں اتنے بڑے رنز کے آگے کھیلنا مشکل ہوتا ہے، آسٹریلیا کے باؤلرز نے بہت اچھی باؤلنگ کی، ان کو کریڈٹ جاتا ہے، کوشش کریں گے تو میچ میں کم بیک کرسکتے ہیں۔
محمد یوسف کا کہنا تھا کہ لڑکوں کواعتماد دیں گے، پہلے بھی ان کھلاڑیوں نے رنز کیے ہیں، سیکھنے کا عمل ساری زندگی جاری رہتا ہے، امید ہے ٹیم میں جلد بہتری آئے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain