تازہ تر ین

وائلڈ لائف پارک میں گینڈے کا نام موجودہ برطانوی ملکہ سے منسوب

انگلینڈ: (ویب ڈیسک) برفورڈ میں واقع کوٹسوالڈ وائلڈ لائف پارک نے برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کے اعزاز میں ایک نوزائیدہ سفید گینڈے کا نام کوئینی رکھ دیا ہے۔
گینڈے کو یہ نام ملکہ کے پلاٹینم جوبلی سال کے موقع پر دیا گیا جو برطانوی تخت پر ان کے 70ویں سال کی علامت ہے۔
کوئینی کے ماں باپ کا نام مونٹی اور نینسی ہے۔ کوئینی کے 4 بہن بھائی بھی ہیں تاہم یہ’اعزاز‘کوئینی کو حاصل ہوا۔ کوئینی پارک میں پیدا ہونے والا نواں گینڈا ہے۔
کوٹسوالڈ وائلڈ لائف پارک کے مینجنگ ڈائریکٹ ریگی ہیورتھ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم وائلڈ لائف پارک میں ایک اور مادہ گینڈا پیدا ہونے پر بہت مسرور ہیں، جو کہ مسلسل پانچواں مادہ گینڈا ہے۔ یہاں کے تمام گینڈوں کے نام بہت خاص لوگوں کے نام پر رکھے گئے ہیں اور میرے خیال میں سب اس بات سے متفق ہیں کہ ملکہ الزبتھ کی پلاٹینم جوبلی کی وجہ سے 2022 ہمیشہ خاص رہے گا۔
انہوں نے بتایا کہ پہلے میں نے سوچا کہ گینڈے کا نام الزبتھ رکھنا ’حدود سے تجاوز ہوگا‘ اس لیے میں نے الیزبتھ کے بجائے اس کا نام ملکہ رکھا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain