تازہ تر ین

20 برس سے بحری جہازوں میں رہائش پذیر امریکی شہری

میامی: (ویب ڈیسک) بعض افراد تفریح کے لیے پرآسائش بحری کشتیوں یا کروز شپ پر سفر کرتےہیں لیکن ایک امریکی شخص گزشتہ 23 برس سے اپنے روزوشب مختلف کروز شپس پر گزاررہا ہے اور اس کا دعویٰ ہے کہ وہ دنیا کا سب سے خوش شخص بھی ہے۔
ماریو سالسیڈو مالی امور کے ماہر ہیں جو اب ریٹائر ہوچکے ہیں اور وہ سیکڑوں کروز شپ میں اپنے شب و روز گزارتے ہیں۔ ایک سال میں وہ مشکل سے دو تین روز ہی خشکی پر گزارتے ہیں تاہم کورونا وبا کے دوران انہیں کئی ماہ خشکی پر لاک ڈاؤن میں رہنا پڑا۔
ماریو نے 1997ء میں ریٹائرمنٹ لی اور اب ایک سےدوسرے شپ پر وقت گزارتے ہیں۔ سب سے پہلے انہیں نے ایک کے بعد ایک 6 مختلف کروز شپ میں اپنی جگہ بک کروائی اور باری باری ہر ایک میں سفر کرکے سہولیات دیکھیں۔ اس کے بعد وہ بحری جہاز کے مداح ہوگئے اور اب بھی ان بحری جہازوں میں ہی زندگی گزاررہے ہیں۔ وہ فیصلہ کرچکے ہیں کہ اپنی باقی زندگی بھی لگژری بحری جہازوں میں ہی گزاردیں گے۔
اس بار مارسیا نے اپریل 2023ء تک مختلف جہاز بک کرا رکھے ہیں۔ واضح رہے کہ کروز شپ بہت مہنگے اور پرتعیش ہوتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں کی انوکھی دنیا کو بہت پسند کرتے ہیں۔ اب جب بھی وہ زمین پر قدم رکھتے ہیں تو انہیں احساس ہوتا ہے کہ وہ زمین پر رہنے کے لیے نہیں بنے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ مختلف بحری جہازوں پر مزے کی زندگی گزاررہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain