تازہ تر ین

برطانیہ میں کورونا سے متعلق تمام سفری پابندیاں ختم

برطانیہ : (ویب ڈیسک) برطانیہ نے کورونا سے متعلق تمام سفری پابندیوں کے خاتمے کا اعلان کردیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق حکومت کی جانب سے سفری پابندیوں کے خاتمے کے بعد اب غیر ویکسین شدہ افراد کو برطانیہ میں داخلے کے لیے ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہوگی جب کہ ویکسین شدہ افراد کے لیے پہلے ہی یہ اعلان کیا جاچکا ہے، اس کے علاوہ برطانیہ آنے والے تمام شہریوں کے لیے لوکیٹر فارمز کو بھی ختم کردیا گیا ہے۔
کورونا وائرس کی وبا سامنے آنے کےبعد برطانیہ میں دو سال بعد مکمل طور پر پابندیوں کو ختم کیا گیا ہے اور ائیرلائن کمپنیوں کے مالکان نے اسے فائنل گیم چینجر قرار دیا ہے۔
برطانوی ایوی ایشن کے وزیر کا کہنا ہےکہ ہر ویکسین، ہر ٹیسٹ کے لیے ہم نے سب کچھ کیا ہے جب کہ پوری قوم کی قربانیوں کی بدولت آج بلآخر ہم بغیر کسی پابندیوں کے سفر کرسکتے ہیں۔
برطانوی حکومت کاکہنا ہےکہ مستقبل میں کورونا کے کسی بھی نئے ویرینٹ کے سامنے آنے کی صورت میں ہنگامی پلان بنارکھا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain