تازہ تر ین

بابر، رضوان اور شاہین نے آئی سی سی ایوارڈز وصول کرلیے

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایوارڈز وصول کرلیے۔
شاہین شاہ آفریدی کرکٹر آف دی ائیر، بابر اعظم ون ڈے کرکٹر آف دی ائیر اور محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ائیر قرار پائے تھے۔
محمد رضوان نے تینوں کو ملنے والے ایوارڈز کی تصاویر شیئر کی۔ اس حوالے سے شاہین آفریدی کا کہنا تھاکہ پاکستان کے نمائندگی کرنے پر یہ ایوارڈ ملنا اعزاز کی بات ہے۔
انہوں نے بابر اعظم اور محمد رضوان کو ایوارڈز ملنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ان ایوارڈز کی وجہ سے ہم مزید اچھی کارکردگی کیلئے متحرک ہوں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain