تازہ تر ین

بھوکی گلہریاں سلاد کے پتے پر لڑ پڑیں، تصاویر وائرل

مشی گن: (ویب ڈیسک) امریکی فوٹوگرافر نے کئی منٹ تک ایک دوسرے سے گتھم گتھا گلہریوں کی تصاویر کھینچی ہیں جو دنیا بھر میں تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔ ان تصاویر میں سلاد کے پتے پر دو گلہریوں کو لڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔
مشی گن کی شوقیہ فوٹوگرافر پاؤلا بیڈور اپنے گھر سے نکلی تھیں کہ انہوں نے دو سرخ گلہریوں کو دیکھا جو سلاد کے پتے پر لڑ رہی تھیں۔ گلہریاں ایک دوسرے کو دھکیل رہی تھیں، تھپڑ ماررہی تھیں اور کشتی کے داؤ پیچ بھی لگارہی تھیں۔ اس طرح برف سے بھرا فرش گلہریوں کا میدانِ کارزار بن کر رہ گیا تھا۔
تاہم بعد میں دونوں گلہریاں تھک ہارکر الگ ہوگئیں اور اپنی اپنی راہ پر چل پڑیں۔ پاؤلا نے لڑائی کے دوران ہی ان کے نام رکھ دیئے جس میں ایک گلہری کو اوبرائن اور دوسری کو لیپ کا نام دیا گیا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ شاید دوبارہ یہ گلہریاں دکھائی دیں گی۔ لیکن ان دو بے زبان جانوروں کی لڑائی کی تصاویر بہت دلچسپ انداز میں مقید ہوئی ہیں۔
پاؤلا کے شوہر کے انتقال کے بعد 2020 کے بعد وہ کیمرہ لے کر جنگلوں میں نکل جاتی ہیں اور فطرت کی تصاویر کھینچتی ہیں ۔ اس سے انہیں تنہائی اور جدائی کا غم دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ جانوروں کی حرکات وسکنات کو بہت اچھی طرح تصویر میں قید کرتی ہیں اور اسی لیے گلہریوں کی تصاویر بہت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain