Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان
    • باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا
    • گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم
    • ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ
    • * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات
    • قانون شکنی کرنیوالوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا: گورنر کے پی کے
    • فلائی دبئی ہائی جیکنگ، پائلٹ اسرائیلی ایئرپورٹ پر طیارہ ٹکرانا چاہتا تھا، یو اے ای
    • چکوال :کرولی میں جانوروں کی پراسرار بیماری نے سراٹھا لیا
    • کراچی، آٹزم سے متاثرہ بچوں کی مفت تعلیم اور تھراپی کا انتظام
    • پمز’ مریضوں کیلئے سہولتیں بڑھانے کا فیصلہ’ نئے شعبے’ خصوصی تعلیمی پروگرام شروع
    • اسلامی یونیورسٹی کی گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی لاش ملنے کے معاملے میں مزید تلخ انکشاف
    • کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجروں کے اعلی سطحی اجلاس کے موقع پر زبیر موتی والا ،انجم نثار ، مرزا اختیار بیگ ،زکریہ عثمان ،حنیف گوہر ،یونس بشیر ،شیخ عمر ریحان ، فیصل معیز اور دیگر موجود ہیں
    • کراچی تباہ حال ،صنعتکاروں اور تاجروں نے شہر کو خطرناک قرار دیدیا
    • وزیراعلیٰ سندھ کل چین کے دورے پر روانہ ہوں گے
    • 5 اگست 2019کو کشمیر کی تقسیم سوچی سمجھی سازش تھیسردار عتیق احمد خان
    • مظفرآباد: وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی پاور ڈویلپمنٹ آف آرگنائزیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
    • گولڈ میڈلسٹ لائبہ اعجاز کی موت، ہارورڈ میں داخلے کا جھانسہ دینے کا الزام
    • 1965کے تحت 2023 تک کے زیر التوا 86 فیصد مقدمات کے فیصلے
    • لمز میں فضائی آلودگی کے اسباب اور پھیلا پر تحقیق کیلئے نیا مرکز قائم
    • دو مزید واقعات میں 8 سالہ معصوم بچیوں کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے کا انکشاف
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آگے انتشار دیکھ رہا، ادارے بھی متنازعہ ہونگے: بلاول بھٹو زرداری

    By Khabrain Newsاپریل 5, 2022
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی وجہ سے ملکی تمام ادارے متنازع بن گئے ہیں، عمران خان نے اپنی سیاست کیلئے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کو متنازعہ بنایا، خط کے معاملے پر نیشنل سکیورٹی کونسل (این ایس سی) اعلامیے میں کسی غیر ملکی سازش کا ذکر نہیں تھا، اگر ہم غیرملکی سازش کا حصہ ہوتے تو ہمیں گرفتارہونا چاہیے تھا، آگے انتشار دیکھ رہاہوں، ادارے بھی متنازعہ ہونگے۔
    نیوز کانفرنس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ آج پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمٹیی کا اجلاس ہوا، ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی کے موقع پر کل لاڑکانہ پہنچے، ذوالفقارعلی بھٹو نے اپنی پوری زندگی ملک اور آئین کے لیے وقف کی، سلیکٹڈکے خاتمے پر پوری سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کو مبارکباد دی۔ پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا آئندہ اجلاس عدالتی فیصلے کے بعد ہوگا۔
    انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں مارچ کے نتیجے میں اج تک کون سی حکومت گری ہے، پیپلزپارٹی بے آمریت کا مقابلہ کیا،یہ سلیکٹڈ کیا چیزہے، کراچی سے رحیم یارخان اور رحیم یارخان سے لاہور اور اسلام آباد تک جیالے سڑکوں پر نکلے، سلیکٹڈ کی حکومت ختم ہوچکی ہے، کپتان میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں تھی وہ بھاگ کیا، پاکستان کی تاریخ میں ایسی بزدلانہ شکست کسی کو بھی نہیں ملی، ملک بھر میں ہر شہر ہر گاوں میں افطار پارٹی کریں گے۔
    بلاول نے کہا کہ سلیکٹڈ اب پنجاب سے بھاگنے کی کوشش کر رہا ہے، جمہوریت کا جنازہ نکالنے والے شخص کو بدترین شکست دی، پیپلزپارٹی جمہوریت کی بحالی کے لیے جدوجہد کررہی ہے، اگر ہم جمہوری حالات سے چلیں گے تو پاکستانی معیشت کو سنبھالیں گے، پیپلزپارٹی نے آئین توڑنے والے کسی بھی شخص کو معافی نہیں دی، عمران خان کی وجہ سے ملک کے تمام ادارے متنازعہ بن گئے ہیں، لوگ کہتےہیں مارچ کے نتیجےمیں آج تک کون سی حکومت گری ہے، عدلیہ کو بھی ایک شخص کی وجہ سے متنازعہ بنایاگیا، اگر تمام چیزیں بہتر نہ ہوئیں تو مسائل خراب ہو سکتے ہیں، عمران نے خط کے معاملےپر عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگادیاہے، ہم غدار غدار کھیلنے والے نہیں۔
    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی سیاست کیلئے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کو متنازعہ بنایا، ہمیں عمران خان سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ نہیں چاہیے، جو ادارے عمران خان نے متنازعہ بنائے ان کے پاس داغ دھونے کا وقت ہے، ہمیں غدار قراردینے والوں کو بھرپور ردعمل نظرآئے گا، امید ہےسپریم کورٹ آئین کا ساتھ دےگی، 2018 کےالیکشن میں سلیکشن کی وجہ سے پاکستانی ادارے متنازعہ ہوئے۔
    پی پی چیئر مین کا کہنا تھا کہ پنجاب میں صاف شفاف انداز میں مقابلہ کریں، اعلامیے میں کسی غیر ملکی سازش کا ذکر نہیں تھا، اگر ہم غیرملکی سازش کا حصہ ہوتے توہمیں گرفتارہونا چاہیے تھا، عمران خان نےنیشنل سیکیورٹی کمیٹی کو متنازعہ بنا دیا، میں آگے انتشار بھی دیکھ رہاہوں، ادارے بھی متنازعہ ہوجائیں گے، معاملہ اگر دوبارہ پارلیمنٹ میں نہیں گیا تو آئندہ تمام الیکشن متنازعہ ہوجائیں گے، اس کیس کی وجہ سےاداروں کےپاس غیر متنازعہ ہونے کا موقع ہے۔
    بلاول کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور متحدہ اپوزیشن ملک بھر میں مظاہرے کرے گی، پیپلزپارٹی پنجاب میں بھی کامیاب ہوگی، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تحریک عدم اعتماد لا سکتے ہیں، متحدہ اپوزیشن ہمارے ساتھ مل کر عمران حکومتوں کیخلاف عدم اعتماد لائے، ملک کے عوام کو عذاب میں ڈالنے والے شخص کو فارغ کر دیا گیا، سلیکٹڈ کو جمہوری طریقے سے بھگایا۔
    انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں عمران خان مکمل جمہوری طریقے سے نکلے، ہم پارلیمان کی عزت بحال کرانا چاہتے ہیں، اگر ہم سازش کا حصہ ہیں تو پھر گرفتار کرلیاجائے، یہ کوئی سازش نہیں بلکہ عمران خان کی سیاست ہے، جب تک کلیئرنس نہیں آتی ہم احتجاج کریں گے۔ پیپلزپارٹی پاکستان کے عوام کے لیے الیکشن لڑے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.