تازہ تر ین

لگتا ہے اب 1947 کی صورتحال میں واپس پہنچ گئے، شہباز گِل

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل کا سپریم کورٹ کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کی 3 اپریل کی رولنگ پر فیصلے پر ردِ عمل سامنے آگیا ہے۔
شہباز گِل نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ’ہمارے بزرگوں نے 1947 میں اپنی گردنیں کٹوا کر واہگہ بارڈر ایک آزاد ملک میں رہنے کے لیے کراس کیا تھا۔ ہمارے بزرگوں کو شاید یہ پتہ نہیں تھا کہ برطانیہ کی بجائے امریکا کی غلامی میں جا رہے ہیں’۔
انہوں نےمزید کہا کہ ‘لگتا ہے اب 1947 کی صورتحال میں واپس پہنچ گئے ہیں’۔
واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی 3 اپریل کی رولنگ، صدر مملکت کی جانب سے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے از خود نوٹس کیس کا فیصلہ سنادیا۔
سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ دیا کہ تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے کی ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی 3 اپریل کی رولنگ اور وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر کی جانب سے قومی اسمبلی کو تحلیل کرنا آئین سے متصادم تھا جس کے بعد سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی بحال کردی۔
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 9 اپریل کو بلایا جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain