تازہ تر ین

نظریہ ضرورت نے جہاں سے جنم لیا آج وہیں دفن ہوگیا” سراج الحق

لاہور: (ویب ڈیسک) جماعتِ اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ آج سپریم کورٹ نے نظریہ ضرورت کو دفن کردیا۔ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنے ردِ عمل میں سراج الحق نے کہا کہ آج سپریم کورٹ نے نظریہ ضرورت کو دفن کر دیا۔ جس مقام سے نظریہ ضرورت نے جنم لیا تھا، وہیں اس کی قبر بنی۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ خوش آئند ہے جس کا پوری قوم خیرمقدم کرتی ہے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی بحال کردی ہے ۔ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے پانچ صفر سے متفقہ فیصلہ سنایا۔سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ غیر آئینی قرار دے دی۔ سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کی اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم صدر کو
ایڈوائس نہیں کرسکتے تھے، اب تک کے اقدامات غیر آئینی اور غیر قانونی تھے۔ عدالت نے صدر کے عبوری حکومت کے حکم کو بھی کالعدم قرار دے دیا ہے۔
سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی بحال کرتے ہوئے 9 اپریل کو ہفتے کی صبح 10 بجے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ سپیکر اجلاس بلا کر تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائیں گے، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں نئے وزیر اعظم کا انتخاب ہوگا۔عدالت نے یہ بھی قرار دیا ہے کہ کسی بھی رکن قومی اسمبلی کو ووٹ کاسٹ کرنے سے نہیں روکا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain