تازہ تر ین

آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں آئندہ فیوچر پروگرام کے حوالے سے پیش رفت کا امکان

لاہور: (ویب ڈیسک) آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں آئندہ فیوچر پروگرام کے حوالے سے اہم پیش رفت کا امکان ہے۔
مختلف امور پر غور کرنے کے لیے بورڈز کے چیف ایگزیکٹوز آج سر جوڑ کر بیٹھیں گے، 2023ء کے بعد سرکل کے لیے باہمی سیریز اور عالمی ایونٹس کے معاملات زیر غور آئیں گے۔
پاکستان 2025ء کی چیمپئنز ٹرافی کا میزبان ہے، ایونٹ کا ممکنہ شیڈول رمضان المبارک میں ہونے کی وجہ سے تاریخوں میں ردوبدل پر بات ہو سکتی ہے۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی جانب سے سالانہ 4 ملکی ٹورنامنٹ کے امکانات پر غور کیا جائے گا، گزشتہ میٹنگز میں آئی سی سی ورلڈ کپ سپرلیگ ختم کرنے کی تجویز پر اصولی اتفاق ہوا تھا، آئندہ رینکنگ کی بنیاد پر ہی ٹیموں کو میگا ایونٹ کا حصہ بنائے جانے کے معاملہ پر غور ہوگا۔ چیف ایگزیکٹوز کی میٹنگ میں پاکستان کی جانب سے فیصل حسنین شریک ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain