تازہ تر ین

عمران خان کی گھر واپسی، رمیز راجہ نے بھی مشاورت شروع کر دی

لاہور: (ویب ڈیسک) عمران خان کی وزارت عظمی سے علیحدگی کے بعد کرکٹ بورڈ میں بھی تبدیلیوں کے اشارے ملنے لگے جس پر چیئرمین رمیز راجہ نے پیشگی مشاورت شروع کر دی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ میں چئیرمین سمیت بڑی عہدوں پر موجودہ دور حکومت میں فائز ہونے والی شخصیات کی بھی کانپیں ٹانگنے لگی ہیں، سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد پی سی بی میں بھی بے یقینی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت سے منسلک پی سی بی میں بڑی وکٹیں گرنے کا امکان بڑھ گیا ہے ۔ سب سے پہلے چئیرمین کرکٹ بورڈ رمیز راجہ جن کو عمران خان کا قریبی ساتھ اور سپورٹ حاصل تھی ،ان کی کرسی کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ رمیز راجہ اس وقت دبئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے موجود ہیں ، ان کے ہمراہ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین بھی ہیں ،کسی بھی خطرے کے پیش نظر انھوں نے اپنے قریبی ساتھیوں سے مشاورت شروع کردی ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ رمیز راجہ بھی عمران خان کے جانے کے بعد چئیرمین شپ کے خواہشمند نہیں، رمیز راجہ بورڈ کے 36ویں چئیرمین ہیں جو 13 ستمبر 2021 کو منتخب ہوئے۔ انہیں پی سی بی کے پیٹرن ان چیف اور اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان نے سابق چئیرمین احسان مانی کے مستعفی ہونے کے بعد بورڈ کا چئیرمین بنایا تھا۔
رمیز راجہ کا پاکستان کرکٹ بورڈ کا چارج سنبھالتے ہی نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنا دورہ منسوخ کر کے واپس چلی گئی اس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم نے بھی دورہ پاکستان سے انکار کردیا ،لیکن اس کے باوجود آسٹریلیا کا 24 سال بعد رمیز راجہ کے دور میں پاکستان کا دورہ کرنا ان کی کامیوں میں شمار کیا جائے گا ،پاکستان سپر لیگ کے مکمل اور کامیاب انعقاد کا کریڈیٹ رمیز راجہ کو جاتا ہے۔ ان کے دور میں قومی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain