تازہ تر ین

وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن 16 اپریل کو ہوگا، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ پنجاب کے فوری انتخاب کیلئے درخواستیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے فیصلہ سناتے ہوئے 16 اپریل کو قانون کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے فوری انتخاب کیلئے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواستیں نمٹا دی ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ کے مختصر فیصلے میں کہا گیا کہ 16 اپریل کو ہی وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے الیکشن ہوگا، الیکشن کوشفاف بنانے کے لیے انتظامات کیے جائیں، کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، سیکرٹری پنجاب اسمبلی 15 اپریل تک انتظامات مکمل کریں، الیکشن کے حوالے سے بدمزگی نہیں ہونی چاہیے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی جلد پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کی استدعا مسترد کردی ہے جبکہ اسپیکر کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کے اختیارات سلب کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے دیا گیا اور حکم دیا کہ ڈپٹی اسپیکر کو تمام اختیارات واپس کیے جائیں۔
خیال رہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے 16 اپریل کو الیکشن کی تاریخ مقرر کی تھی جبکہ عدالت نے حمزہ شہباز اور ڈپٹی اسپیکر کی درخواستوں پر 12 اپریل کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain