تازہ تر ین

اسٹیٹ بینک ہفتے میں چھ دن کام کے لیے کھلا رہے گا

وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) ہفتے میں چھ دن کام کے لیے کھلا رہے گا۔
ہفتے میں چھ دن کام اور نظرثانی شدہ اوقات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے رمضان المبارک کے مہینے میں دفتر کے درج ذیل اوقات ہوں گے، جن پر تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے (ڈی ایف آئیز) اور مائیکرو فنانس بینک بھی عملدرآمد کریں گے۔
دفتر کے اوقات پیر تا جمعرات اور ہفتے کو صبح 8 بجے تا دوپہر 3 بجے ہوں گے، جس میں دوپہر 1 بجے تا 1 بج کر 30 منٹ تک وقفہ برائے نماز ہو گا، جبکہ جمعے کے دن دفتر کے اوقات کسی وقفے کے بغیر صبح 8 بجے تا دوپہر 1 ایک بجے تک ہوں گے۔
بینکوں/ مائیکروفنانس بینکوں کو مزید ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ عوام سے لین دین کے لیے درج ذیل کم از کم کاروباری (بینکاری) اوقات پر عملدرآمد کریں۔
پیر تا جمعرات اور ہفتہ کے دن صبح 8 بجے تا دوپہر 1 بجے نماز کے وقفے کے بغیر، جبکہ جمعہ کے دن دفتر کے اوقات کسی وقفے کے بغیر صبح 8 بجے تا دوپہر 12 بجے تک ہوں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain