تازہ تر ین

پاکستان میں بے سہارا اور یتیم بچوں کی تعداد 42 لاکھ سے تجاوز کر گئی

پشاور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں بے سہارا اور والد کی شفقت سے محروم یتیم بچوں کی تعداد 42 لاکھ سے تجاوز کر گئی، یتیموں کے عالمی دن پر مایہ ناز شخصیات اور مہمان یتیم بچوں میں گھل مل گئے۔
پشاور میں آغوش الخدمت ہوم میں عالمی یوم یتامٰی سے متعلق بے سہارا اور یتیم بچوں کے ساتھ افطار ڈنر کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مایہ ناز کرکٹر فخر زمان اور پروفیسرز یتیم بچوں کے ساتھ گھل مل گئے۔
آغوش الخدمت ہوم میں 19 ہزار سے زائد یتیم و بے سہارا بچوں کی کفالت ہو رہی ہے، ملک بھر میں ہر قسم کی سہولت سے آراستہ 18 معیاری آغوش مراکز فعال ہیں۔ مایہ ناز کرکٹر فخر زمان کا کہنا تھا کہ یتیم بچوں کے ساتھ افطار کرنا بہت اچھا لگا۔ یتیم بچے کرکٹر فخرزمان کو افطار ڈنر میں دیکھ کر خوشی سے جھوم اٹھے، بچوں نے کرکٹر سے بیٹ اور بال پر آٹوگراف بھی لیا۔
صوبے میں یتیم اور بے سہارا بچوں کی کفالت آغوش ہومز اور فیملی سپورٹ پروگرام کے تحت گھروں پر کفالت کا سلسلہ جاری ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain