تازہ تر ین

ملک بھر میں ڈیزل کا بحران: کسان اور ٹرانسپورٹر پریشان، پٹرول پمپس پر لمبی قطاریں

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ڈیزل کی قلت بحران کی شکل اختیار کر گئی۔ کسانوں کو ڈیزل نہ ملنے کے باعث گندم کی فصل کی کٹائی شدید متاثر ہو رہی ہے جبکہ ٹرانسپورٹرز کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
رحیم یار خان، وہاڑی، بہاولنگر اور چشتیاں میں ڈیزل نایاب ہوگیا۔ گندم کی فصل کی کٹائی شدید متاثر ہے، کسان ڈیزل کیلئے لمبی قطاروں میں لگنے پر مجبور ہوگئے۔ ڈیزل کی فروخت بند ہونے سے مشکلات میں اضافہ ہوا ہے جبکہ جنوبی پنجاب میں کپاس کی فصل بھی متاثر ہوئی۔
ظفر وال، اوکاڑہ، دیپالپور، بصیر پور، پیر محل، ظاہر پیر،احمد پور شرقیہ، صادق آباد سمیت کئی دیگر شہروں میں بھی ڈیزل دستیاب نہ ہونے کے باعث کسانوں اور ٹرانسپورٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری طرف پی ایس او کا کہنا ہے کہ فصل کی کٹائی میں اضافہ اور محدود اسٹاک کے باعث ڈیزل کی طلب میں اضافہ ہوا جبکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ڈیزل محدود پیمانے پر درآمد کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain