تازہ تر ین

ایلون مسک نے5سال پہلے ٹوئٹر کی قیمت پوچھی

لاہور : (ویب ڈیسک) ایلون مسک کو قیمت پوچھنے کے بعد ٹوئٹر خریدنے میں پانچ سال لگے۔
ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے سے پانچ سال پہلے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کی قیمت پوچھی تھی۔
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر خریدنے کے بعد ان کا ایک پرانا ٹویٹ وائرل ہوگیا ہے۔ اس ٹویٹ میں ایلون مسک نے ٹوئٹر کی قیمت پوچھی تھی۔
21 دسمبر 2017 کو ایلونمسک نے ایک ٹویٹ کہاتھا کہ مجھے ٹوئٹر سے پیار ہے۔ اس ٹویٹ کے جواب میں ایک صارف نے انہیں ٹوئٹر خریدنے کا مشورہ دیا تھا ۔
ایلون مسک نے اس صارف کو جواب دیتے ہوئے ٹوئٹر کی قیمت پوچھی تھی۔ اس پرانے ٹویٹ کو شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹر صارفین کا کہنا ہے کہ ایلون مسک کئی سالوں سے ٹوئٹرخریدنا چاہتے تھے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر اور ارب پتی ایلون مسک کے درمیان 44 ارب ڈالر میں فروخت کا معاہدہ طے پایا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر نے ایلون مسک کی 54.20 ڈالر فی شیئر میں خریدنے کی پیشکش قبول کی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain