تازہ تر ین

جامعہ کراچی حملہ؛ تحقیقات کیلئے رکن ممالک پاکستان اورچین سے تعاون کریں، سلامتی کونسل

واشگنٹن: (ویب ڈیسک) جامعہ کراچی میں رواں ہفتے چینی باشندوں پر ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) نے حملے کی تحقیقات کے دوران پاکستان اور چین کے ساتھ تمام ممالک سے تعاون کی درخواست کی ہے۔
برطانیہ سے تعلق رکھنے والی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی موجودہ صدر باربرا ووڈورڈ نے کہا کہ سلامتی کونسل کے ارکان نے دہشت گردی کی مذمت کی اور مجرموں، دہشت گردانہ کارروائی میں مالی معاونت کرنے والوں کو جوابدہ ٹھہرانے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت پر زور دیا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تمام رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون اور متعلقہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت اپنی ذمہ داریوں کے مطابق اس سلسلے میں پاکستان اور چین کی حکومتوں کے ساتھ دیگر تمام متعلقہ حکام سے تعاون کریں۔
باربرا ووڈورڈ نے کہا کہ سلامتی کونسل کے اراکین نے اس بات کی تصدیق کی کہ دہشت گردی اپنی تمام شکلوں اور مظاہر میں بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرات میں سے ایک ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain