تازہ تر ین

افغانستان: مسجد میں دھماکا ، 10 افراد شہید، متعدد زخمی

کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسجد میں دھماکے کے باعث 10 افراد شہید ہو گئے۔
افغان میڈیا طلوع نیوز کے مطابق دارالحکومت کابل کی مسجد میں دوپہر کے وقت دھماکا ہوا، دھماکے میں 10 افراد شہید ہوئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بیان کی جا رہی ہے۔
کابل سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان خالد زردان نے بتایا کہ بم دھماکے میں 20 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بم دھماکے نماز جمعہ کے دو گھنٹے کے بعد ہوا، زخمیوں اور شہید ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، طالبان جنگجوؤں نے صحافیوں کو ہسپتال کے اندر جانے سے روک دیا ہے۔
اس سے قبل افغانستان کے شہرمزار شریف میں 2 بم دھماکوں میں 9 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبے بلخ کے دارالحکومت مزار شریف میں بم دھماکوں میں 2 مسافروینوں کونشانہ بنایا گیا۔
طالبان پولیس چیف کے ترجمان آصف وزیرکا کہنا ہے کہ دھماکوں میں بظاہر اہل تشیع افراد کونشانہ بنایا گیا ہے۔ دھماکوں کی جگہ کوگھیرے میں لے کرتحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
داعش نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔حکام نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل مزار شریف کی مسجد میں دھماکے میں 12 نمازی شہید ہوگئے تھے جبکہ گزشتہ ہفتے قندوز کی مسجد میں دھماکے میں 36 افراد شہید ہوئے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain