تازہ تر ین

لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ ہوا تو 20 لوگ بھی اسلام آباد نہیں پہنچ سکتے: رانا ثناء

لندن: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ اتحادی حکومت نے کرنا ہے، اگر لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ ہوا تو 20 لوگ بھی اسلام آباد نہیں پہنچ سکتے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ گالم گلوچ بریگیڈ کو احساس پروگرام کا پیسہ کھلایا گیا، یہی لوگ اس کے ساتھ ہیں، شیخ رشید نے جلاؤ گھیراو کا بیان واپس نہ لیا تو اسے گھر سے نہیں نکلنے دوں گا۔ شیخ رشید دوسروں کو سبق دینے کی بجائے خود کو آگ کیوں نہیں لگاتے۔
انہوں نے کہا کہ بگاڑ پیدا کرنیوالے عناصر کو روکنا سیاسی اور انتظامی ذمہ داری ہے، ایسے لوگوں کو نہ روکا گیا تو یہ معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے کے ذمہ دار ہوں گے، لندن میرے خلاف مقدمہ میں شہزاد اکبر نے ہیروئن فراہم کی، پہلے پولیس کو کہا گیا، ان کے انکار اے این ایف سے یہ کام کروایا گیا۔
رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ میرے خلاف ہیروئن مقدمہ کے عمران خان اور شہزاد اکبر براہ راست ملوث ہیں دونوں کو گرفتار کرکے پوچھا جانا چاہئے کہ ہیروئن کہاں سے لی۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ اتحادی حکومت نے کرنا ہے، اگر لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ ہوا تو 20 لوگ بھی اسلام آباد نہیں پہنچ سکتے، لانگ مارچ کو روکنے کے فیصلے پر عملدرآمد میری ذمہ داری ہو گی بیس لاکھ تو کیا بیس لوگ بھی نہیں پہنچیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کو بدتمیز کرنے، نوجوان نسل کو بدتمیز کرنے، معاشرے کو واہیات کرنے پر تلا ہوا ہے ، ہماری روایات کو عمران خان نے تباہ کرکے رکھ دیا ہے، کسی کو غدار کہنا بے شرمی بے حیائی کی بات ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain