تازہ تر ین

دو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے بڑا ریلیف

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزارت داخلہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے دو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے بڑا ریلیف دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے کابینہ کی منظوری کے بعد دو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ایمنسٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کے مطابق ایک کارڈ اور پاسپورٹ کسی قانونی کارروائی کے بغیر ختم کرانے کی سہولت متعارف کروائی ہے۔
ملک بھر میں 38 ہزار سے زائد افراد کے پاس دو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ موجود ہیں، ان افراد نے نادرا حکام کی ملی بھگت سے جعلسازی کی۔
ذرائع کے مطابق ان افراد نے جعلسازی سے دو سیٹزن شپ نمبر بھی حاصل کر رکھے ہیں، پہلے مرحلے میں ان 38 ہزار افراد کو بلیک لسٹ کر دیا ہے، ان افراد کو ایک کارڈ اور پاسپورٹ بنوانے کی اجازت دی جا رہی ہے، دو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ رکھنے پر تین سال سزا ہو سکتی ہے۔
اس حوالے سے وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ سہولت مجرموں کو حاصل نہیں ہو گی، ایمنسٹی سے فائدہ نہ اٹھانے والوں کو سخت سزا، جیل جانا پڑے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain