تازہ تر ین

عمران خان خارجہ پالیسی کے تحت روس گئے، دورے کا دفاع کرتا ہوں: بلاول

نیو یارک: (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے خارجہ پالیسی کے تحت روس کا دورہ کیا، ان کے دورے کا دفاع کرتا ہوں۔
پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم سب کے ساتھ دوستی رکھنا چاہتے ہیں کوئی ہمارا دشمن نہیں، ایڈ نہیں ٹریڈ یہ ہماری وزارت خارجہ کی ترجیح ہے، ہم جنگ دیکھ دیکھ کر تھگ گئے ہیں، جنگوں میں ہمارے بچے، خواتین شہید ہوئے ہیں، ہم سمجھتے ہیں جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کی خارجہ پالیسی تبدیل ہے، بات چیت پر یقین رکھتے ہیں، ہم سب کے ساتھ دوستی چاہتے ہیں کوئی ہمارا دشمن نہیں ہے۔
عمران خان کے دورہ روس سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ سیاسی طور پر پاکستان میں اختلافات ہو سکتے ہیں، سابق وزیراعظم نے دورہ ماسکو خارجہ پالیسی کے تحت کیا، ان کے دورے کا دفاع کرتا ہوں۔ دورہ روس پر پاکستان کو قصور وار ٹھہرانا غلط ہو گا۔
بلاول کا کہنا تھا کہ اگر افغانستان حکومت ناکام ہوگئی ۔تو اندازہ لگائیں کیا ہو گا، کیا عالمی برادری انتہائی خطرناک مسئلے سے نمٹ پائے گی، کشمیری اور فلسطینی کئی دہائیوں سے مظالم کا شکار ہیں، پاکستان دونوں ممالک کے ساتھ ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain