تازہ تر ین

بھارت کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی کاروائیاں بند کرے: عارف علوی

اسلام آباد : (وییب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی کاروائیاں بند کرے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھارت کی جانب سے 10 کشمیری نوجوانوں کے قتل کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابض بھارتی افواج سرچ آپریشن کے نام پر بے گناہ کشمیریوں نوجوانوں کو نشانہ بنا رہی ہیں، بھارت ظالمانہ کاروائیوں سے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا۔
صدر مملکت نے کہا کہ بھارتی بربریت کے خلاف مقبوضہ کشمیر کی مقامی تحریکِ آزادی کو دہشت گردی سے نہیں جوڑا جا سکتا، مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت سوز کاروائیوں سے انتہا پسند ہندوتوا کا چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازع جموں و کشمیر کا حل ہی خطے میں امن کا ضامن ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain