تازہ تر ین

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ، قیدیوں کی حاضری ویڈیو لنک کے ذریعے لگانے کا حکم

اسلام آباد: (وییب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد قیدیوں کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگانے کا حکم جاری کر دیا۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد قیدیوں سے متعلق نیا حکم جاری کر دیا جس کے مطابق اڈیالہ جیل سے قیدیوں کی ویڈیو لنک پر حاضری لگائی جائے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث جج عطا ربانی نے ماتحت ججز کو احکامات جاری کیے کہ جن ملزمان کے چالان ابھی جمع نہیں ہوئے ان کی حاضری جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے لگائی جائیں۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ویڈیو لنک پر حاضری لگانے سے گاڑیوں کے جیل کے چکر اور سرکاری وسائل کی بچت ہو سکے گی۔ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بعد قومی خزانے کو نقصان سے بچانے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا۔
حکم کے مطابق دن 11 سے ایک بجے تک ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کے لیے 5 جوڈیشل مجسٹریٹ مقرر ہوں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain