تازہ تر ین

امریکی صدر جوبائیڈن نے سعودی عرب کے دورے کا امکان ظاہر کردیا

برطانیہ: (وییب ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن نے سعودی عرب کے دورے کا امکان ظاہر کردیا۔
برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق جمعے کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر جو بائیڈن نے تصدیق کی کہ وہ سعودی عرب کے دورہ پر غور کر رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق یہ ایک ایسا دورہ ہوسکتا ہے جس کے بارے میں متعدد ذرائع کا کہنا ہے کہ متوقع ہے کہ اس میں امریکی صدر کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات بھی ہو۔
خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ بائیڈن جون کے آخر میں یورپ ، اسرائیل کے دورے کے ساتھ سعودی عرب کے دورے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے کہا گیاکہ بائیڈن اب بھی محسوس کرتے ہیں کہ محمد بن سلمان اس بات کو نہیں مانتے کہ 2018 میں ترکی میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ان کا کردار تھا۔خبررساں ایجنسی کے مطابق دورہ سعودی عرب کے امکانات کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے جو بائیڈن نے کہاکہ’دیکھیں ، میں انسانی حقوق کے بارے میں اپنا نظریہ تبدیل نہیں کروں گا لیکن امریکا کے صدر کی حیثیت سے میرا کام امن قائم کرنا ہے اور میں یہی کرنے کی کوشش کروں گا’۔
رپورٹس کے مطابق اس دورے کا مقصد سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو ایک ایسے وقت میں تقویت دینا ہو گا جب بائیڈن امریکا میں پیٹرول کی قیمتوں کو کم کرنے کے طریقے تلاش کر رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain