تازہ تر ین

پی ٹی آئی کے رہنما مراد راس کی ترکی سے متعلق ٹوئٹ پر صارفین کا اظہار ناراضی

لاہور: (وییب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب کے سابق وزیر تعلیم مراد راس کی ترکی سے متعلق ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین ان کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔
گزشتہ دنوں مراد راس نے ٹوئٹر پر ترکی کو خبردار کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ‘ترکی پاکستان میں اس امپورٹڈ حکومت کے ساتھ کسی قسم کا تعاون نہ کرے۔ یہ آپ کی سرمایہ کاری کو برباد کر دیں گے اور آپ سب کچھ کھو دیں گے’۔
انہوں نے ترکی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘ آپ صرف گزشتہ 30 دنوں کی نگرانی کریں، آپ کے تمام سوالات کے جوابات مل جائیں گے’۔
تاہم مراد راس کو موجودہ حکومت کے ساتھ تعاون نہ کرنے اور ترکی کوسرمایہ کاری کرنے سے روکنے پر سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ’افسوس ایسے پاکستان دشمن ہم پر مسلط رہے’۔
ایک اور صارف نے کہا کہ’ سیاسی دشمنی سے ملک دشمنی تک کی ‘مراد’ صرف سابق وزیر تعلیم پنجاب ۔مراد راس’ کو ہی ‘راس’ آ سکتی ہے، ورنہ کوئی بھی محب وطن پاکستانی اس حد تک نہیں گرتا’۔
اس کے علاوہ ثاقب راجا نامی صارف نے مراد راس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ‘ملک دیوالیہ ہو جائے گا (خدانخواستہ) تین حصے ہوں گے ،خالی بیان نہیں تھا ،پی ٹی آئی کا وزیر دنیا سے باقاعدہ درخواست کر رہا ہے کہ اس ملک کی مدد نہ کرنا خبردار رہو، پھر کہتے ہیں بیان کو توڑ موڑ کر پیش کیا گیا ہے’۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے وفد کے ہمراہ ترکی کا تین روزہ سرکاری دورہ کیا۔
دورے کے دوران وزیراعظم نے ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain