تازہ تر ین

سندھ پولیس نے دعا زہرہ کی بازیابی کیلئے وزارت داخلہ سے مدد مانگ لی

کراچی : (وییب ڈیسک) کراچی سے لاپتا ہونے والی دعا زہرہ کی بازیابی کے لیے سندھ پولیس نے وزارت داخلہ سے مدد مانگ لی۔
آئی جی سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے جس میں دعا زہرہ کی بازیابی کے لیے آئی جی پنجاب کو سندھ پولیس کی معاونت کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ خط میں درخواست کی گئی کہ خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے آئی جیز کوبھی سندھ پولیس سے تعاون کی ہدایت کی جائے ۔
خط کے متن کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کو 10 جون کو پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔
خیال رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نےدعا زہرہ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے جب کہ دعا زہرہ کی عدم پیشی پر آئی جی سندھ کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے اور اب عدالت نے ایف آئی اے کو اس معاملے میں پولیس کی معاونت کی ہدایت کی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain