تازہ تر ین

فرانسیسی صدر نے یوکرین پر حملے کو پیوٹن کی تاریخی غلطی قرار دیدیا

فرانس: (وییب ڈیسک) فرانسیسی صدر نے یوکرین پر حملے کو پیوٹن کی تاریخی غلطی قرار دیدیا
پیوٹن نے یوکرین پر چڑھائی کرکے ایک تاریخی اور بنیادی غلطی کی ہے جس کی وجہ سے روس اس وقت تنہائی کا شکار ہے: فرانسیسی صدر/ فائل فوٹو
پیوٹن نے یوکرین پر چڑھائی کرکے ایک تاریخی اور بنیادی غلطی کی ہے جس کی وجہ سے روس اس وقت تنہائی کا شکار ہے: فرانسیسی صدر/ فائل فوٹو
فرانسیسی صدر نے روس کے یوکرین پر حملے کو پیوٹن کی تاریخی غلطی قرار دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن نے یوکرین پر چڑھائی کرکے ایک تاریخی اور بنیادی غلطی کی ہے جس کی وجہ سے روس اس وقت تنہائی کا شکار ہے۔
فرانسیسی صدر نے کہا کہ روس کی تذلیل نہیں کی جانی چاہیے تاکہ جس روز یہ لڑائی رکے تو ہم سفارتی طریقے سے کوئی راہ ہموار کرسکیں۔میکرون کا کہنا تھا کہ میں نے روسی صدر کو کہا تھا کہ انہوں نے اپنے لیے، اپنےلوگوں کے لیے اور تاریخ کے لیے ایک تاریخی اور بنیادی غلطی کردی ہے، میرے خیال میں انہوں نے خود کو تنہا کرلیا ہے، اپنے آپ کو تنہا کرنا الگ چیز ہے مگر تنہا کیےجانے کے قابل ہونا ایک مشکل راستہ ہے۔
فرانسیسی صدر نے مزید کہا کہ انہوں نے کبھی یوکرین کے دارالحکومت کیف کے دورے سے انکار نہیں کیا۔
دوسری جانب پیوٹن نے عالمی سطح پر خوراک اور توانائی کے بحران کا الزام مغرب پر عائد کیا ہے۔
واضح رہےکہ روس کے یوکرین پر حملے کو 100روز مکمل ہوچکے ہیں، اس دوران ہزاروں افراد مارے گئے اور لاکھوں بے گھر ہوئے جس کے باعث دوسری جنگ عظیم کے بعد مہاجرین کے سب سے بڑے بحران کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain