تازہ تر ین

روزانہ پانچ کلوگرام سونا پہننے والا ویت نامی نوجوان

ویت نام: (ویب ڈیسک) ویت نام میں فاسٹ فوڈ اسٹال کے مالک کو بچپن سے ہی سونا پہننے کا شوق تھا اور اب وہ روزانہ 5 کلوگرام سونا پہن کر گھر سے باہر نکلتے ہیں۔
34 سالہ ڈو گوک تھوان کو ’سیون بال‘ بھی کہا جاتا ہے اور انہوں نے ایک عرصہ قبل سونا خریدنا شروع کیا تھا۔ یہاں تک کہ سڑک پر سفر کرتے ہوئے بھی لوگ انہیں دیکھتے اور محظوظ ہوتے ہیں۔ انہوں نے فاسٹ فوڈ کا ایک چھوٹا سا ڈھابہ کھولا تھا اور وہاں سونا پہن کر بیٹھتے رہے اور لوگ انہیں دیکھنے کے لیے آتے رہے۔ پھر سوشل میڈیا نے انہیں مقبولیت کے نئے درجوں پر پہنچا دیا۔ اب انہوں نے اپنی دکان پر وائی فائی ہاٹ اسپاٹ بھی کھول لیا ہے۔
’میں آن لائن شہرت سے قبل بھی سونا پہنا کرتا تھا اور اس وقت بھی لوگ میرا انداز پسند کرتے تھے۔ اب میں اپنے گاہکوں کے لئے مزید سونا پہنتا ہوں تاکہ وہ آئیں اور مجھے دیکھیں۔ اس وقت وہ سونے کی 10 انگوٹھیاں، 30 بریسلٹ، ایک درجن چین، اور دیگر اشیا پہنتے ہیں۔ ان کے پاؤں کی انگلیوں میں بھی سونے کے چھلے ہیں اور اور ایک ایک کڑا دونوں پیروں میں بھی ہے۔ ان سب کا مجموعی وزن پانچ کلوگرام سے زیادہ ہے۔
بعض لوگوں نے کہا ہے کہ وہ جعلی سونا پہنتے ہیں اور سیون بال نے اس کی سختی سے تردید کرتے ہوئے غلط ثابت کرنے والے کے لیے انعام کا اعلان کیا ہے۔
2008 اور 2014 میں ان سے سونا چھیننے کے دو واقعات ہوئے ہیں جن میں وہ محفوظ رہے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain