تازہ تر ین

متنازعہ ترین ناول کی فائر پروف کاپی نیلام کی جائے گی

ٹورنٹو: (ویب ڈیسک) طرح طرح کی پابندیوں سے گزرنے والے مشہور متنازعہ ناول ’دی ہینڈ میڈز ٹیل‘ کی ایک نقل مکمل طور پر فائر پروف بنائی گئی ہے جسے اب نیلامی کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔
کینیڈا کی مصنف، مارگریٹ ایٹ وُڈ نے 1985 میں ایک متنازعہ ناول لکھا جس پر عشروں پابندیاں عائد رہیں اور اسے کتب خانوں سے اٹھایا گیا۔ ایک دو جگہ اس ناول کو جلایا بھی گیا تھا۔
ناول میں مستقبل کے برطانیہ میں ایک مطلق العنان حکومت دکھائی گئی ہے جسے ’ری پبلک آف گائے لیڈ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ سلطنت امریکی حکومت کا تختہ الٹ دیتی ہے۔ اس میں خواتین کو ہینڈ میڈز کا نام دیا جاتا ہے جن کا کام’کمانڈرز‘ صرف حکمراں مردوں کے لیے بچوں کو جنم دینا ہوتا ہے اور انہیں کسی قسم کے حقوق حاصل نہیں ہوتے۔
لاتعداد اعزازات کے باوجود اس ناول پر بالخصوص امریکی اسکولوں میں پابندی عائد رہی۔ اب اس کے ناشر نے ایک ایسی نقل بنائی ہے جسے کسی بھی طرح جلایا نہیں جاسکتا۔ اس کاپی کو نیلامی کے لیے پیش کیا جارہا ہے اور توقع ہے کہ یہ ایک لاکھ ڈالر میں نیلام ہوجائے گی۔
ناقابلِ نذرِ آتش ناول مارگریٹ کو دی گئی اور شعلہ پھینکنے والے آلے سے اسے جلانے کو کہا لیکن ناول جلنے سے محفوظ رہا۔ مارگریٹ نے بتایا کہ میں نے اپنے ہی ناول کو نذرِ آتش کرنے کا سوچا نہ تھا لیکن جلانے کے باوجود یہ جلنے سے قاصر رہا۔
سودبے نیلام گھراس کی بولی لگائے گا اور ناول کی رقم ترقی پسند اور آزادی اظہار پر یقین رکھنے والے مصنفین کی ایک تنظیم ’پین‘ کو عطیہ کی جائے گی۔
دیکھنے میں یہ عام کاغذ پر چھپی کتاب لگتی ہے لیکن اس میں کئی طرح کے دھاتی تار استعمال کئے گئے ہیں اور روشنائی بھی فائرپروف بنائی گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain