تازہ تر ین

اٹک کے نواحی علاقے میں 10 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، لاش ہسپتال منتقل

اٹک: (ویب ڈیسک) اٹک فقیر آباد گاؤں میں 10 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، لاش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔
بچی ٹیوشن پڑھ کر کر واپس گھر آئی، کتابیں رکھ کر گھر سے باہر نکلی پھر واپس نہیں آئی، گھر والے تلاش کرتے رہے۔ رات تین بجے بچی کی لاش مقامی جنازہ گاہ سے ملی۔ پولیس نے بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔
اطلاع ملتے ہی ڈی پی او عمر سلامت موقع پر پہنچ گئے، ڈی پی او عمر سلامت نے کہا کہ سفاک قاتلوں کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، ڈی پی او نے ڈی ایس پی صدر کی زیر نگرانی ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر پولیس کو حکم دیا کہ ملزمان کو 48 گھنٹے میں گرفتار کریں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain