لاہور: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے تحقیقاتی اداروں میں مبینہ حکومتی مداخلت سے متعلق ازخود نوٹس لے لیا۔
ایف آئی اے نے ہائی پروفائل مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا، سربمہر لفافوں میں تمام شواہد اور ریکارڈ پر مبنی ڈیجیٹل ریکارڈ یو ایس بی میں جمع کروایا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلی سمیت ایف آئی اے کے 14 ہائی پروفائل ملزمان کے نام ای سی ایل سے نکالے گئے ہیں، اعجاز ہارون نام ای سی ایل سے نکلنے کے بعد بیرون ملک گئے تاحال واپس نہیں آئے۔