Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سونا مزید مہنگا، پاکستان میں فی تولہ قیمت 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے اوپر
    • ایشین گیمز کرکٹ، بھارت کی سیمی فائنل میں رسائی، بنگلہ دیش سے ٹاکرا
    • سابق پریمیئر لیگ ڈیفنڈر ٹائٹس برامبل پاکستان کے اسسٹنٹ کوچ مقرر
    • چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) فیلڈ وزٹ ترقیاقتی منصوبووں کو مقررہ مدت تک مکمل کرنکی ہدایت
    • وفاقی وزیر ریلوے کاراولپنڈی چیمبر آف کامرس کا دورہ
    • تحفظ حرمین شریفین کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، مرکزی مسلم لیگ
    • امریکہ میں شرح سود میں25 بیسز پوائنٹ اضافہ
    • شازیہ مری کا پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اضافہ پر شدید تشویش کا اظہار
    • اسلام آباد سے کشمیر احتجاج کیس میں گرفتار 95 افراد میں سے 73 افراد 40 دن بعد اٹک جیل سے رہا
    • تحصیل گوجر خان و ملحقہ علاقوں میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری
    • نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کی تشکیل وقت کا تقاضا ہے، عبدالعلیم خان
    • پرائیویٹ حج سکیم ، 11 ہزار 6 سو عازمین کی بکنگ مکمل، 60 ہزار نشستیں باقی
    • کنٹونمنٹ راولپنڈی میں غیر قانونی تعمیرات سےقومی خزانے کو کروڑوں نقصانات کا انکشاف
    • لیڈرز اِن اسلام آباد بزنس سمٹ کا اختتام، معیشت، عالمی مقام کیلئے لائحہ عمل پیش
    • عوام کے درمیان رہ کر مسائل حل کریں گے، ڈی سی جہلم
    • شزہ فاطمہ کے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہپٹرول پمپس کے دورے، ریلیف سکیمبارے شہریوں کے تاثرات سنے
    • سپیکر قومی اسمبل کا صحافی عثمان خان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت
    • حاجی شاہ ڈیم میں نہاتے ہوئے 15 سالہ لڑکا ڈوب گیا
    • بیو ٹیفکیشن کے نام پر جا ری ترقیا تی کاموں نے تاجروں کے کا رو با ر تبا ہ کر دیئے
    • زمین تنازعہ پر فائرنگ کر کے شہری کو قتل کرنیوالے مجرم کو سزائے موت کی سزا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    حکومت رہ گئی تو دشمن سے زیادہ ملک کا نقصان کرے گی: عمران خان

    By Khabrain Newsجون 14, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے اوپرامریکا نے چوروں کے ٹولے کومسلط کیا ہے، اگریہ رہ گئے توسب سے پہلے جمہوریت ختم ہو گی، یہ پاکستان کے انصاف کا نظام تباہ کر رہے ہیں، اگر یہ حکومت رہ گئی تو دشمن سے زیادہ ملک کا نقصان کریں گے، اگر اپوزیشن لیڈر لوٹا راجہ ریاض ہو گا توسمجھ لیں جمہوریت ختم ہو گئی۔ جب ادارے تباہ ہوں تو ملک تباہ ہو جاتا ہے۔
    پاکستان تحریک انصاف کے لیبر ونگ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ آج مزودوروں کو پیغام دینا چاہتا ہوں، کورونا کے دوران پوری دنیا میں لاک ڈاؤن کیا گیا، اپوزیشن کو دیہاڑی دار طبقے کی فکرنہیں تھی، جب ان سے پوچھا دیہاڑی دار طبقے کا کیا بنے گا مجھے ایک دفعہ سوال کا جواب نہیں دیا گیا، اپوزیشن نے کہا اگرعمران لاک ڈاؤن نہ کرے تو مقدمہ درج کیا جائے، پوری دنیا نے اعتراف کیا کورونا کے دوران پاکستان نے معیشت کوبچایا۔ چینی شہروہان میں مکمل لاک ڈاؤن تھا، مجھ پراپوزیشن نے لاک ڈاؤن کرنے کا پریشرڈالا، جب وزیراعظم تھا تو بار بار کہا اگر پورا ملک لاک ڈاؤن کیا تو دیہاڑی دارکا کیا بنے گا۔
    پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ ہم نے بھارت کی طرح لاک ڈاؤن نہیں کیا، بھارت میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگاری اور غربت میں اضافہ ہوا، ہم نے کورونا کے دوران کنسٹریکشن، ٹیکسٹائل سیکٹر کو بند نہیں کیا، اللہ نے خاص کرم کیا ہماری معیشت نے 6 فیصد گروتھ کیا۔ ہماری حکومت نے کورونا کے دوران ڈیڑھ کروڑ خاندانوں کو 12 ہزار کیش دیئے، دنیا نے ہماری حکومت کے احساس پروگرام کومانا، جس حکومت کو کہتے تھے اہل نہیں ہم نے اپنی معیشت اورغریبوں کو بچایا، پاکستان کی واحد حکومت ہے جس نے غریب مزدوروں کے لیے پناہ گاہیں بنائیں۔ پناہ گاہوں میں مزدوروں کوصبح وشام کھانا ملتا تھا۔
    انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے ہر خاندان کو 10 لاکھ روپے کی ہیلتھ انشورنس دی، لاہور کے ڈاکٹرز ہسپتال میں بھی غریب اپنا علاج کروا سکتا ہے، غریب گھرانے پر بیماری کے دوران بڑا مشکل وقت آتا ہے، ہماری حکومت نے غریب لوگوں کوہیلتھ کارڈ دیئے۔ کامیاب جوان، کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت سود کے بغیرقرض دیئے۔
    عمران خان نے کہا کہ کسانوں کو سود کے بغیرقرض دیئے، 25 لاکھ گھرانوں کو گھر بنانے کے لیے سود کے بغیر قرض دیئے، میرا جینا مرنا پاکستان ہے،30 سال حکمرانی کرنے والے ایک دوسرے کو چور کہتے تھے، آج یہ سارے چور اکٹھے ہوگئے ہیں، ان کے لیڈروں کا سب کچھ بیرون ملک ہے، اسی لیے امریکا نے ان کو ہمارے اوپرمسلط کیا یہ کنٹرول ہو سکتے ہیں، ہم روس سے 30 فیصد سستے تیل کا معاہدہ کررہے تھے، جب اس حکومت نے 60 روپے قیمت بڑھائی تب بھارت نے25روپے قیمت کم کی، یہ حکومت عوام نہیں اپنے کرپشن کیسزختم کرانے آئی ہے۔
    پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے پٹرول، ڈیزل کی قیمت بڑھانے کے بجائے 10 روپے کم کیے، ہماری حکومت پربھی آئی ایم ایف کا پریشرتھا لیکن ہم نے غریب لوگوں کو بچایا، یہ ہماری حکومت میں روزانہ مہنگائی مارچ کرتے تھے، انہوں نے دوماہ میں ہمارے ساڑھے 3 سالہ ادوارسے زیادہ مہنگائی کر دی ہے، 3 ماہ پہلے کہتے تھے عمران خان کو پٹرول، ڈیزل کی قیمت نہیں بڑھانی چاہیے تھی، صرف تین ماہ میں سچ سامنے آ گیا، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کہتا ہے ابھی مزید مہنگائی بڑھے گی، صرف پٹرول، ڈیزل، بجلی نہیں گھی، آٹا، چینی سمیت ہر چیز کی قیمت بڑھی ہے۔
    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب میں کال دوں گا تو مزدوروں نے بھی باہر نکلنا ہے، ان کو عوام کی نہیں امریکا کے حکم کی فکر ہے، امریکا جو کہے گا یہ اس پرعمل کریں گے، آپ سب نے احتجاج کی تیاری کرنی ہے۔ آپ سب نے پرامن احتجاج کی تیاری کرنی ہے، اگر ہم کورونا کے دوران ڈیڑھ کروڑ خاندانوں کو 12 ہزار دے سکتے ہیں تو یہ حکومت بھی 12 ہزار دے۔
    اس دوران مزدورورں نے عمران خان قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں اور وزیراعظم عمران خان کے نعرے لگائے۔
    عمران خان نے مزید کہا کہ ہمارے اوپرامریکا نے چوروں کے ٹولے کومسلط کیا ہے، اگریہ رہ گئے توسب سے پہلے جمہوریت ختم ہو گی، اگر اپوزیشن لیڈر لوٹا راجہ ریاض ہو گا توسمجھ لیں جمہوریت ختم ہو گئی، ایف آئی اے پر شہبازشریف خود آ کر بیٹھ گیا ہے، بلے کو دودھ کی رکھوالی پر بٹھا دیا گیا ہے، شہبازشریف کے خلاف 16ارب کے کیسزہیں، پہلے ڈاکٹررضوان، ندیم، گلزار، مقصود چپڑاسی بھی ہارٹ اٹیک سے مرے، یہ ایسے ہی ہیں جیسے ان کی حکومت میں ایل ڈی اے کا ریکارڈ جلتا تھا، یہ ایف آئی اے میں اپنا ریکارڈ صاف کر رہے ہیں، ہماری حکومت نے کسی کے خلاف ایک مقدمہ درج نہیں کیا تھا، میرے خلاف 8 مقدمات درج ہو چکے ہیں، بلاول، فضل الرحمان نے لانگ مارچ کا اعلان کیا تو کھانا اور کینٹینر دینے کا اعلان کیا تھا، آج ان کی حکومت میں آزادی صحافت بھی خطرے میں ہے۔ ہماری حکومت تو فیک نیوزکی بات کرتی تھی، یہ صحافیوں کے منہ بند کر رہے ہیں، یہ میڈیا کو کہتے ہیں تحریک انصاف کی کوریج نہ کرو، یہ پاکستان کا انصاف نظام تباہ کر رہے ہیں، اگر یہ حکومت رہ گئی تو دشمن سے زیادہ ملک کا نقصان کریں گے، الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کردھاندلی کرنا چاہتے ہیں، جب ادارے تباہ ہوں تو ملک تباہ ہو جاتا ہے، مزدوروں تیارہوجاؤپاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج کریں گے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سونا مزید مہنگا، پاکستان میں فی تولہ قیمت 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے اوپر

      فواد چوہدری کا سوال عظمیٰ بخاری کا رسیدوں سے کرارا جواب مریم نواز کے جہاز کے بلوں پر سوشل میڈیا کا پارہ ہائی

      سونے کی قیمت میں اچانک نمایاں کمی گزشتہ روز کے تمام اضافے کا خاتمہ

      تازہ ترین

      سونا مزید مہنگا، پاکستان میں فی تولہ قیمت 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے اوپر

      پائپ لائن ڈرون حملے کے بعد سعودی عرب کا یورپ کیلئے تیل سپلائی معطل کرنے کا اعلان

      پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کا داخلہ 23 اکتوبر تک ممنوع

      غزہ میں تباہ حال عمارت اچانک گر گئی 5 بچوں سمیت 14 جاں بحق

      پاکستانی پاسپورٹ 2026 میں 183ویں نمبر پر صرف 9 ممالک کا ویزا فری داخلہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.