تازہ تر ین

پاکستان کیساتھ خوشگوار تعلقات بڑھانے کیلئے کردارادا کریں گے: امریکی قونصل جنرل

لاہور: (ویب ڈیسک) امریکی قونصل جنرل ولیم میکانیولے نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے مابین خوشگوار تعلقات بڑھانے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے، پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سے امریکی قونصل جنرل لاہور ولیم کے میکانیولےنے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات میں مزید بہتری سمیت پارلیمانی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پاکستان دنیا میں امن کا خواہاں اور عملی کوششوں میں عالمی برادری کا شراکت دار ہے، عوام میں تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح رہا ہے۔
امریکی قونصل جنرل ولیم میکانیولے نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے مابین خوشگوار تعلقات بڑھانے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے، امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، ہمارے تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں، امریکا پاکستان میں انسانی وسائل کی ترقی خصوصاً تعلیم کے شعبے میں گراں قدر خدمات سر انجام دے رہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain