تازہ تر ین

آئی فون کو سست کرنے کا الزام، ایپل پر 750 ملین پاونڈ ہرجانے کا کیس، فیصلہ آج

امریکا: (ویب ڈیسک) آئی فون کو سست کرنے کا الزام، امریکی کمپنی ایپل پر 750 ملین پاونڈز کے ہرجانے کے کیس کا فیصلہ آج ہو گا۔
ڈیلی میل کے مطابق اگر اس کیس میں امریکی کمپنی قانونی جنگ ہار جاتی ہے تو اسے اپنے ہر صارف کو ہرجانے کی صورت میں سینکڑوں پاونڈز ادا کرنے پڑیں گے۔
یہ کیس آئی فون کو استعمال کرنے والے ایک صارف نے ہی دائر کیا ہے، صارف جسٹن کا دعویٰ ہے کہ ایپل نے کارکردگی کے مسائل سے نمٹنے اور پرانے آلات کو اچانک بند ہونے سے روکنے کے لیے سافٹ ویئر اپ ڈیٹس میں پاور مینجمنٹ ٹول کو چھپا کر اپنے آئی فون ہینڈ سیٹس کی کارکردگی کو جان بوجھ کر سست کیا ہے۔
انہوں نے موقف اپنایا ہے کہ اس ٹول کے بارے میں معلومات اس وقت سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ڈاؤن لوڈ کی تفصیل میں شامل نہیں تھی اور یہ بھی نہیں بتایا گا تھا کہ یہ صارف کے آلے کو سست کر دے گا۔ یہ دعویٰ آئی فون 6، 6 پلس، 6 ایس، 6 ایس پلس، ایس ای، 7، 7 پلس، 8، 8 پلس اور آئی فون ایکس ماڈلز سے متعلق ہے۔
اس سے قبل ایپل کمپنی 2017 میں ماہرین کی جانب سے غیر معمولی سست کارکردگی جیسی شکایات کے بعد سوفٹ ویئر اپ ڈیٹس کے ذریعے پرانے آئی فونز کی رفتار کم کرنے کا اعتراف کرچکی ہے، تاہم اس قانونی کاروائی کے بارے میں ایپل کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں دیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain