تازہ تر ین

بھارتی فوج میں 4 سالہ ملازمت کی پالیسی کیخلاف مظاہرے شدت اختیار کر گئے

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی فوج میں چارسالہ ملازمت کی پالیسی کے خلاف مظاہرے شدت اختیار کر گئے، تین روز سے جاری احتجاج کے دوران متعدد سڑکیں بلاک، ریلوے ٹریکس کو ٹائر جلا کر بند کر دیا گیا، کئی علاقوں میں ٹرینوں کو بھی آگ لگا دی گئی۔
بھارتی فوج میں شمولیت کی پالیسی کے خلاف احتجاج تیسرے روزبھی جاری، متعدد شہروں میں مظاہرین پھر سڑکوں پر نکل آئے،احتجاج کے باعث ریاست
بہارمیں نیشنل ہائی وے بند، دلی سے کولکتہ جانے والی ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوکر رہ گئی۔
بہارکے شہر لکھی سرائے میں ٹرین کی سات بوگیاں جلا دی گئیں، اترپردیش میں بھی مظاہرین نے ٹرین کو آگ لگا دی، گزشتہ روز بھی مظاہرین نے بہار کے شہر نوادہ میں ٹرین کو آگ لگا دی تھی۔
اسکندرآباد میں طلبانے ٹرین پر پتھراؤکرتے ہوئے ریلوے ٹریک بلاک کر دیا، حاجی پور سٹیشن پر بھی شدید توڑ پھوڑ، بکسر میں طلباء نے احتجاج کرتے ہوئے ریلوے ٹریک بند کر دیا، اگنی پتھ پالیسی کے تحت نوجوانوں کو 4 سال کیلئے فوج میں بھرتی کیا جائے گا، 25 فیصد افراد کو 4 سال بعد مستقل بنیادوں پر ملازمت دی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain