Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایرانی وزیر خارجہ: جہاز پر یوکرینی حملہ بغیر جواب نہیں رہے گا
    • امریکی سیاستدان نے ٹرمپ کی امارات، سعودی عرب اور قطر سے قربت کا مبینہ راز فاش کر دیا
    • 82 کلوگرام وزن اٹھا کر میرابائی چانو نے کامن ویلتھ گیمز کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا
    • مریم محمود یوئیفا ویمنز چیمپئنز لیگ میں کھیلنے والی پہلی پاکستانی خاتون فٹبالر بن کر تاریخ رقم کر گئیں
    • تیل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا خدشہ
    • امریکا کی جانب سے حملے روکنے کے بعد ایران نے جوابی کارروائی مؤخر کر دی
    • انعم عزیر نے پاکستان کی پہلی 100 کلومیٹر ماؤنٹین ٹرائل میراتھن جیت کر تاریخ رقم کر دی
    • اسرائیل کا مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید کارروائی کا عندیہ
    • زخمی صحافی علاج کے لیے غزہ سے نکلنے کی جدوجہد میں مصروف
    • عبداللہ شفیق اور سعود شکیل ویسٹ انڈیز دورے کے لیے پاکستان اسکواڈ میں شامل
    • پرہلاد جوشی بھارت کے نئے وزیرِ تعلیم مقرر
    • پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ کر 4 لاکھ 27 ہزار روپے تک پہنچ گئی
    • کویت نے بھی سعودی عرب کی پیروی کرتے ہوئے پاکستان کو خلیجی سلامتی کا اہم شراکت دار تسلیم کر لیا
    • شاہنواز دہانی سری لنکا کے جنگلات کی سیر میں مصروف
    • جنوب مشرقی ایران میں 4.6شدت کا زلزلہ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں
    • ہم نے ایران پر کوئی حملہ نہیں کیا: کویت
    • مودی ہار گیا GEN-Zجیت گئی
    • بھارت کی "کاکروچ” پارٹی نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا
    • قازقستان وسطی ایشیا کی پہلی ایئر ٹیکسی سروس شروع کرنے کے لیے تیار
    • آسٹرین ایئرلائنز اور آئی ٹی اے ایئرویز نے اسرائیل کے لیے پروازیں معطل کر دیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    امریکا میں 5 سال سے کم عمر بچوں کیلئے فائزر اور موڈرنا کووڈ ویکسینز کی منظوری

    By Khabrain Newsجون 17, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا نے 6 ماہ سے 5 سال کی عمر کے بچوں کے لیے موڈرنا اور فائرر/ بائیو این ٹیک کووڈ 19 ویکسینز کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔
    یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے بچوں کے لیے دونوں ویکسینز کے استعمال کی منظوری دی۔
    مگر یہ ویکسینز بچوں کے لیے اس وقت دستیاب ہوں گی جب سینٹرز فار ڈیزیز اینڈ پریونٹیشن (سی ڈی سی) کی جانب سے اس کی سفارش کی جائے گی۔
    سی ڈی سی کی جانب سے اس حوالے سے سفارشات رواں ہفتے کے آخر تک جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
    خیال رہے کہ امریکا میں 5 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کے لیے ویکسینز کے استعمال کی منظوری کئی ماہ پہلے دی جاچکی تھی اور صرف 5 سال سے کم عمر بچے ہی ویکسینیشن سے محروم رہ گئے تھے۔
    ایف ڈی اے کمشنر رابرٹ کلف نے ایک بیان میں کہا کہ متعدد والدین اور طبی ماہرین ننھے بچوں کے لیے ویکسینز کی منظوری کے منتظر تھے۔
    انہوں نے کہا کہ جیسا ہم نے زیادہ عمر کے گروپس میں مشاہدہ کیا ہے اس کی بنیاد پر توقع ہے کہ ویکسینز سے ننھے بچوں کو کووڈ 19 کی سنگین پیچیدگیوں بشمول اسپتال میں داخلے اور موت سے ٹھوس تحفظ مل سکے گا۔
    کورونا وائرس کی وبا کے دوران امریکا میں 4 سال سے کم عمر 440 سے زیادہ بچے کووڈ 19 کے باعث ہلاک ہوئے جبکہ اسپتال میں داخلے کی شرح اب ویکسین کے اہل بچوں کے مقابلے میں زیادہ ہوچکی ہے۔
    ایف ڈی اے نے دونوں ویکسینز کے ہزاروں بچوں پر ہونے والے ٹرائلز کے نتائج کا جائزہ لینے کے بعد انہیں محفوظ اور مؤثر قرار دیا۔
    ایف ڈی اے کے ویکسین ریگولیٹنگ سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر پیٹر مارکس نے کہا کہ ہر زندگی اہم ہے، ویکسین سے ہم لوگوں کی زندگیاں بچا سکتے ہیں۔
    ایف ڈی اے کے ماہرین کے مطابق اگرچہ والدین کے بچوں کی ویکسینیشن کرانا لازمی نہیں، مگر یہ ان افراد کے لیے آپشن ضرور ہے جو اپنے بچوں کے تحفظ کے خواہشمند ہیں۔
    فائزر ویکسین کو 6 ماہ سے 5 سال کی عمر کے بچوں کو 3 ماہ کے عرصے میں 3 خوراکوں میں استعمال کرایا جائے گا۔
    دوسری جانب سے اسی عمر کے بچوں کے لیے موڈرنا ویکسین 2 خوراکوں میں استعمال کرائی جائے گی، دونوں ڈوز کے درمیان ایک ماہ کا وقفہ ہوگا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایرانی وزیر خارجہ: جہاز پر یوکرینی حملہ بغیر جواب نہیں رہے گا

      امریکی سیاستدان نے ٹرمپ کی امارات، سعودی عرب اور قطر سے قربت کا مبینہ راز فاش کر دیا

      تیل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا خدشہ

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.