Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کیمرون گرین جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر
    • آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری درجہ حرارت میں نمایاں کمی
    • جنگ سے تباہ حال ایران کا ایشین گیمز میں شاندار کارنامہ، 52 تمغے جیت لیے
    • پی ٹی آئی مارچ اور دھرنا ختم کرے، حکومت مذاکرات کیلئے تیار : وزیراعظم شہباز شریف
    • آئرلینڈ، اسرائیل فٹبال میچ میں تھوکنے کے واقعے کی یوئیفا تحقیقات کرے گا
    • یمن میں انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے فرانس مزید 3.36 ملین ڈالر فراہم کرے گا
    • خلیجی ممالک میں تیل کی سپلائی بحال عالمی منڈی میں قیمتیں کریش کرگئیں
    • NCCIA نے پوچھ گچھ کے بعد بھی محمد رضوان کا موبائل فون واپس نہیں کیا
    • پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ پابندیاں 10 روز تک برقرار رہیں گی
    • فلائی دبئی کے واقعے میں ایران کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا، امریکی نائب صدر
    • جماعت نہم کا پرچہ ری چیکنگ عمل بارے طلبہ اور والدین کا شدید تحفظات کا اظہار
    • سرکاری محکموں میں بھرتیوں کے عمل کو شفاف بنانا حکومت کی اولین ترجیحات امجد حسین
    • بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈان تیز، رورل سب ڈویژن تلہ گنگ میں 4 ڈائریکٹ کنڈے پکڑے گئے
    • موٹر سائیکل چوری و دیگر وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار،11 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد
    • وزارتِ مکانات و تعمیرات نے قومی ہاسنگ پالیسی 2025 کا اجرا کر دیا
    • تین مسلح ڈاکوں نے گن پوائنٹ پر20ہزارنقدی، موبائل چھین لیا
    • ANFکا منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈائون،11ملزمان گرفتار
    • تین مختلف کارروائیاں، دو لیڈی سمیت تین منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد
    • نئی ایگزیکٹو کمیٹی کاروباری مسائل ترجیحی بنیادوں پر اٹھائیگی:زکریا اکبر ضیا
    • چکوال شہر اور گردونواح میں معمولی معمولی باتوں پر لڑائی جھگڑے معمول بن گئے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عمر 56 سال، یارکر لاجواب، وسیم اکرم کی باؤلنگ کی دھوم

    By Khabrain Newsجون 20, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی 56 سال کی عمر میں یارکر کرا کر مخالف بیٹر کو بولڈ کرنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔
    پاکستان کے سابق تیز گیند باز وسیم اکرم کے ’ان سوئنگ یارکر‘ کا جادو آج بھی چاہنے والوں کے سر چڑھ کر بول رہا ہے، ’سوئنگ کے سلطان‘ کے نام سے مشہور 56 سالہ سابق کرکٹر نے اپنی باؤلنگ سے پھر شائقین کرکٹ کو دیوانہ بنادیا ہے، وہ 19 سال بعد 22 گز کی پچ پر پھر باؤلنگ کراتے ہوئے دکھائی دیئے، اس دوران انہوں نے انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن کو کلین بولڈ کرکے حیران کردیا، کچھ دیر تک ایتھرٹن سمجھ نہیں پائے کہ وہ آؤٹ ہوچکے ہیں۔ حالانکہ بعد میں بھاری دل سے میدان سے باہر جانا پڑا۔
    دراصل آسٹریلیا کے آنجہانی شین وارن کی یاد میں ایک نمائشی میچ کا انعقاد کیا گیا، وسیم اکرم کے سامنے مائیکل ایتھرٹن تھے، اس میچ میں کلائیو لائیڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دے رہے تھے جبکہ ایتھرٹن کے ساتھ دوسرے اینڈ پر برائن لارا کھڑے تھے، اس دوران وسیم اکرم نے چھوٹے رن اپ کے ساتھ اپنے اہم ہتھیار ان سوئنگ یارکر سے بیلز گرادیں۔
    مائیکل ایتھرٹن کو کلین بولڈ کرنے کے بعد سوئنگ کے سلطان اپنے مخصوص انداز میں وکٹ کا جشن مناتے ہوئے دکھائی دیئے جبکہ کمینٹیٹر بھی وسیم اکرم کے اس خطرناک یارکر کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔
    اس نمائشی میچ میں دنیا کے عظیم کھلاڑی کھیل رہے تھے، جن میں وسیم اکرم، برائن لارا، چارلوٹ ایڈورڈس، ایان بیل، مونٹی پنیسر، نیل جانسن شامل تھے۔
    خیال رہے کہ وسیم اکرم نے پاکستان کی طرف سے 104 ٹیسٹ میچوں میں 414 وکٹ حاصل کیں جبکہ 356 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں انہوں نے 502 شکار کئے، 257 فرسٹ کلاس میچوں میں سابق کپتان نے 1042 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ لسٹ اے کے 594 میچوں میں ان کے نام 881 وکٹ درج ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      کیمرون گرین جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر

      سوراو گنگولی دہلی کیپیٹلز کے ہیڈ کوچ مقرر

      ہرمن پریت کور نے بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی

      تازہ ترین

      آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری درجہ حرارت میں نمایاں کمی

      جنگ سے تباہ حال ایران کا ایشین گیمز میں شاندار کارنامہ، 52 تمغے جیت لیے

      پی ٹی آئی مارچ اور دھرنا ختم کرے، حکومت مذاکرات کیلئے تیار : وزیراعظم شہباز شریف

      آئرلینڈ، اسرائیل فٹبال میچ میں تھوکنے کے واقعے کی یوئیفا تحقیقات کرے گا

      یمن میں انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے فرانس مزید 3.36 ملین ڈالر فراہم کرے گا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.