تازہ تر ین

وزیر اعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر گوادر جائیں گے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ترقی و خوشحالی پر خصوصی توجہ کے ویژن کے تحت وزیر اعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر گوادر جائیں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا ایک ماہ کی قلیل مدت کے دوران گوادر کا یہ دوسرا دورہ ہے، وزیر اعظم گوادر میں مقامی ماہی گیروں سے ملاقات کریں گے۔
شہباز شریف انڈس ہسپتال اور گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مابین عالمی معیار کے ہسپتال کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی سرپرستی بھی کریں گے، وزیر اعظم اس موقع پر خطاب بھی کریں گے جسے پاکستان ٹیلی ویژن براہ راست نشر کرے گا۔
علاوہ ازیں وزیر اعظم کو گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبوں بشمول گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ، پاور پراجیکٹس، انفراسٹرکچر پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔
وزیر اعظم کو امن و امان کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی جائے گی اسکے بعد وزیر اعظم میڈیا سے بھی خصوصی گفتگو کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain