تازہ تر ین

ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیساتھ ہی سٹیڈیمز کی دیکھ بھال شروع

لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے بعد پی سی بی نے سٹیڈیمز کی دیکھ بھال بھی شروع کردی ہے، آئندہ سال ایشیا کپ اور 2025 میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کیلئے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پچز اسکوائر کا کام مکمل ہونے کو ہے، آسٹریلیا سے درآمد کی گئی مٹی کا پاکستان پہنچنے کا انتظار ہے جس کے بعد پچ نمبر تین کو تیار کیا جائے گا۔
آوٹ فیلڈ کو خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ سٹینڈز میں فولڈنگ چئیرز بھی لگائی جائیں گی، پریکٹس ایریا پر بھی کام جاری ہے جبکہ اسٹیڈیم کی صفائی اور کباڑ کو ٹھکانے لگایا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کو ایشیا کپ اور چمپئینز ٹرافی 2025 کی میزبانی کرنی ہے، بڑے مقابلوں کے بڑے انتظامات کی تکمیل کے لئے کام کو تیز کرنا ہوگا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain