تازہ تر ین

امریکا میں اسقاط حمل کیخلاف سپریم کورٹ کے فیصلے پر احتجاج شدت اختیار کر گیا

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا میں اسقاط حمل پر امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے پر احتجاج شدت اختیار کر گیا، مظاہرین اور پولیس کے مابین شدید جھڑپیں ہوئیں، متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
امریکہ کے کئی شہروں میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور نصف صدی پرانے”رو بنام ویڈ” کیس پر ججوں کے فیصلے کی مذمت کی۔ اس کیس کے گذشتہ فیصلے میں خواتین کے اسقاط حمل کے آئینی حق کو تسلیم کیا گیا تھا تاہم اب سپریم کورٹ نے اسقاط حمل کو کالعدم قرار دیا ہے۔
کچھ مقامات پر پولیس اورمظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں، سکیورٹی فورسز نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain