تازہ تر ین

سندھ میں خواتین کیساتھ زیادتی کے واقعات، رواں سال مئی تک 62 خواتین نشانہ بنیں

کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں رواں سال جنوری سے مئی تک 62 خواتین سفاک درندوں کا نشانہ بنیں، ایس ایس پی شہلا قریشی کے مطابق 150 کیسز رپورٹ نہ ہو سکے۔ متاثرہ خواتین موبائل ایپ کے ذریعے پولیس کو فوری آگاہ کریں۔
سندھ میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں کمی نہیں آ رہی۔ رواں سال پانچ ماہ کے دوران جنسی زیادتی کے 62 کیسز رپورٹ ہوئے۔ صوبائی دار الحکومت کراچی میں سب سے زیادہ 38 واقعات پیش آئے۔حیدر آباد میں جنسی زیادتی کے 10 کیسز، میرپورخاص میں 5، سکھر میں 4، بے نظیر آباد میں 3 جبکہ لاڑکانہ میں 2 واقعات پیش آئے۔
ایس ایس پی شہلا قریشی کے مطابق زیادتی کے واقعات رپورٹ نہ ہونے والے کیسز کی تعداد تقریبا 150 ہے۔ 5 ماہ کے دوران مجموعی طور پر ریپ کیسز میں ملوث 44 ملزمان کو سزائیں ہوئیں۔
ایس ایس پی شہلا قریشی کا کہنا ہے متاثرہ خواتین موبائل ایپ کے ذریعے پولیس کو فوری آگاہ کرسکتی ہیں، تاخیر سے رپورٹ کے باعث شواہد کا ملنا ناممکن ہوجاتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain