تازہ تر ین

سی ڈی ڈبلیو پی اجلاس: 34 ارب روپے سے زائد کے 13 منصوبے منظور

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سی ڈی ڈبلیو پی نے 34 ارب روپے سے زائد لاگت کے 13 منصوبے منظور کرلئے ہیں۔
سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں 107 ارب سے زائد مالیت کے 6 منصوبے ایکنک کو بھیج دیئے گئے جبکہ 17 کلو میٹر طویل این 35 کے توسیعی منصوبے کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں 10 ارب سے زائد مالیت کا سکھر، روہڑی نئے پل کی تعمیر کا منصوبہ، 16 ارب مالیت سے زائد شاردہ نوری ٹاپ تا جل کھڈ روڈ تعمیر کا منصوبہ، 44 ارب سے زائد مالیت کا مظفر آباد تا مانسہرہ روڈ منصوبہ، 12 ارب لاگت سے اڑھائی سو اضلاع میں منی سپورٹس کمپلیکس کا منصوبہ، 12 ارب لاگت سے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا منصوبہ بھی ایکنک کو بھیج دیا گیا جبکہ 60 کروڑ لاگت کا نیشنل سائبر سکیورٹی اکیڈمی کا منصوبہ منظور کرلیا گیا۔
سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں اڑھائی ارب سے زائد لاگت کا یونیورسل ہیلتھ سروسز، 2 ارب 32 کروڑ لاگت کا جیوانی تا گوادر 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن، 3 ارب سے زائد ایڈز، ٹی بی اور ملیریا سے بچاؤ کے لیبارٹری نیٹورک کا منصوبہ منظور کرلیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain