Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مناب اسکول حملہ کبھی نہیں بھولیں گے نہ معاف کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ
    • پی سی بی کی اسکائی اسپورٹس کے خلاف شکایت پر عثمان خواجہ کا طنزیہ ردعمل، ’’یہ ضرور کوئی مذاق ہوگا‘‘
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی
    • بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب، اسمبلی سے 30 ووٹ حاصل کیے
    • پیٹ کمنز کا عمران خان کی صحت اور اہلِ خانہ سے ملاقات پر اظہارِ تشویش
    • لارڈز ٹیسٹ: امام الحق بائیں پنڈلی کی انجری کا شکار
    • پاکستان، کویت میں دفاعی معاہدہ طے، فوجی تعلقات مضبوط بنانے کا فیصلہ
    • غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کرلیا، تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی
    • ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89برس کی عمر میں انتقال کرگئے
    • یورپ میں ہیٹ ویوز کا تباہ کن اثر کم از کم 35 ہزار اضافی ہلاکتیں
    • 902 فرسٹ کلاس وکٹیں، محمد عباس لارڈز میں 4 وکٹیں لے کر ایلیٹ کلب میں شامل
    • نیپال، چین سیلاب: 469 افراد جاں بحق 1400 لاپتا، ریسکیو آپریشن جاری
    • سعودی کمپنی کا پاکستانی ایئرپورٹ خریدنے میں دلچسپی کا اظہار
    • سانحہ پمز ، وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کے اسپتالوں کا فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم
    • نیپال اور چین میں تباہ کن سیلاب، 1500 کے قریب افراد لاپتا
    • پمز سانحہ، سعودی عرب، ایران اور ترکیہ کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی
    • پمز آتشزدگی: مصطفیٰ کمال کا احتساب کا اعلان، غفلت پر کوئی رعایت نہیں
    • مون سون کا نیا اسپیل، اسلام آباد، سوات، شانگلہ، بونیر اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان
    • انگلش کپتان جو روٹ نے کھلاڑیوں کو سخت پیغام دے دیا، فاسٹ بولر جوش ٹنگ کا انکشاف
    • لیون کے خلاف فتح کے بعد میٹیو گینڈوزی کا جشن، شائقین مشتعل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    لگ رہا ہے پنجاب میں حمزہ شہبازکی حکومت نہیں رہے گی: عمران خان

    By Khabrain Newsجون 28, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس اور بیورو کریسی نے شریف مافیا کے کہنے پر 25مئی کوعوام پرظلم کیا، پنجاب میں ضمنی الیکشن کیلئے دھاندلی کی تیاری ہو رہی ہے، حکمرانوں نے تو رہنا نہیں افسران کوئی غیر قانونی کام نہ کریں، لگ رہا ہے اب پنجاب میں حمزہ شہبازکی حکومت نہیں رہے گی۔
    نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت غیرملکی سازش کے تحت آئی ہے، یہ تومہنگائی کم کرنے آئے تھے، دوماہ ہو گئے مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے، دوماہ میں سٹاک مارکیٹ بھی نیچے گرگئی ہے، دوماہ سے روپیہ کی قدرمسلسل کم کورہی ہے، ہماری حکومت میں ملک صیح سمت میں جارہا تھا، آئی ایم ایف نے بھی ہماری حکومت کی کارکردگی کوسراہا، کونسی قیامت آگئی دوماہ میں مہنگائی آسمان پرپہنچ گئی۔
    انہوں نے کہا کہ آج قوم باہر نکل کر مظاہرے کر رہی ہے، جمہوریت میں ڈنڈے استعمال کرنے کے بجائے لوگوں کے مسائل کو حل کریں، ہماری حکومت میں لوڈشیڈنگ نہیں تھی، کیا ہوا دوماہ میں اتنی لوڈشیڈنگ کیوں بڑھ گئی، کیا آپ لوگوں کی تیاری نہیں تھی، پاورپلانٹس میں بجلی بھی نہیں بن رہی اور قوم کیپسٹی پیمنٹ ادا کررہی ہے، مسلم لیگ(ن)نے امپورٹڈ کوئلے پرپلانٹ لگائے، ساہیوال پلانٹ جس نے بنایا اس کو جیل میں ڈالنا چاہیے، ساہیوال پلانٹ کی وجہ سے ماحولیات پر بھی اثر پڑ رہا ہے۔
    پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ سازش کرکے اقتدارمیں آگئے ہیں تو کہتے ہیں سارا کچھ عمران خان نے کیا، اگر ہم نے سارا کچھ کیا تو ہمیں اقتدارمیں رہنے دیتے، ہماری حکومت بھی آئی ایم ایف پروگرام میں تھی، ہماری حکومت نے کورونا کے باوجود عوام کوریلیف دیا، کورونا کے دوران دنیا میں مہنگائی بڑھی، ہم نے اپنا پیٹ کاٹ کر ڈیزل، پٹرول، بجلی کی قیمتیں نہیں بڑھائی تھی، کونسی قیامت آئی ہے تمام چیزوں کی قیمتیں آسمان پرچلی گئیں، ابھی تولوگوں کوبجلی کے بل آنے ہیں، یہ سارا وقت اپنی چوری بچانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، یہ عوام پرشیلنگ کررہے ہیں، چوری بچانے کے بجائے عوام کوریلیف دیں۔ پچیس مئی کو چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا، آمریت میں بھی ایسا ظلم نہیں دیکھا تھا۔ ان سے حکومت سنبھالی نہیں جارہی، یہ بیرون ملک ہاتھ پھیلا رہے ہیں کوئی ان کی مدد نہیں کر رہا، فری میں کوئی مدد نہیں کرتا، یہ سمجھتے ہیں ظلم اور تشدد کر کے لوگوں کو کنٹرول کر لیں گے ایسا نہیں ہوگا، جولائی میں لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی بڑھے گی۔
    عمران خان نے کہا کہ ہفتے کی شام کو پریڈ گراؤنڈ میں تاریخی احتجاج کریں گے، ہفتے کو بڑے شہروں میں بھی پرامن احتجاج کریں گے، ہم زندہ قوم بن کر سب احتجاج میں شرکت کریں گے، جمہوریت میں پرامن احتجاج کرنا سب کا حق ہے، ڈنڈے، شیلنگ سے کبھی بھی جمہوریت نہیں چلتی، جمہوریت اخلاقی قوت سے چلتی ہے، سازش کر کے انہوں نے معاشی بحران پیدا کیا، ملک ٹھیک چل رہا تھا انہوں نے پہلے حکومت گرا کر بحران اوراس کے بعد معاشی بحران آیا، شوکت ترین کو کہا تھا نیوٹرل کو بتاؤ اگر سیاسی بحران آیا تو ملک قیمت ادا کرے گا، مجھے پتا تھا ان سے ملک نہیں سنبھالا جائے گا، شہبازشریف کی ساری ڈویلپمنٹ تواشتہارات میں ہوتی ہے۔
    انہوں نے کہا کہ ان میں ملک کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت نہیں، انہوں نے1100ارب معاف کرالیا ہے، اگر عوام کو 500 ارب کی بجلی پر سبسڈی دیدیں تو اس بحران کو روک سکتے ہیں، ہم پُرامن احتجاج کر کے بتائیں گے زندہ قوم ہیں، احسن اقبال نے ایک ڈرامہ شروع کیا ہے، معیشت کوٹھیک کرنے کا ایک ہی طریقہ زرداری، شریف خاندان کا آدھا پیسہ واپس لے آئیں تو ملک بحران سے نکل سکتا ہے، ملک میں صاف اور شفاف الیکشن کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں۔
    عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں حمزہ شہبازکی حکومت کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہے، شکرہے عدالت نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے فیصلہ دیا، اتنا جانبدارالیکشن کمیشن نہیں دیکھا، لگ رہا ہے اب پنجاب میں حمزہ شہبازکی حکومت نہیں رہے گی۔ پنجاب پولیس اور بیورو کریسی نے شریف مافیا کے کہنے پر 25مئی کوعوام پرظلم کیا، پنجاب میں الیکشن میں دھاندلی کی تیاری ہو رہی ہے، انہوں نے تو رہنا نہیں افسران کوئی غیر قانونی کام نہ کریں، ہمیں تمام پولیس افسران کی شکلوں کا پتا ہے، ملک اس سازش اور ان لوگوں کی وجہ سے بہت تیزی سے نیچے کی طرف جارہا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب، اسمبلی سے 30 ووٹ حاصل کیے

      پاکستان، کویت میں دفاعی معاہدہ طے، فوجی تعلقات مضبوط بنانے کا فیصلہ

      غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کرلیا، تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.