تازہ تر ین

کراچی ایئرپورٹ:پی آئی اے انجینئرز نے بھارتی طیارے کی مرمت کردی

کراچی : (ویب ڈیسک) کراچی ایئرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ کرنے والے بھارتی طیارے کو مرمت کا کام مکمل ہونے کے بعد نئی دہلی روانہ ہوگیا، پی آئی اے کے انجینئرز نے طیارے کے انجن کی خرابی دورکی۔
بوئنگ 737 طیارے نے گزشتہ روز فنی خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔ طیارہ نئی دہلی سے دبئی جارہا تھا، سی اے اے کے مطابق طیارے میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے۔ جنہیں کھانا وغیرہ بھی فراہم کیا گیا تھا۔
رات کو ہی ممبئی سے دوسرے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ آمد ہوئی تھی جس میں مسافروں کو دبئی روانہ کیا گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain