تازہ تر ین

وزیراعلی کا انتخاب، سپیکر کے بعد ڈپٹی سپیکر نے بھی پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا

لاہور: (ویب ڈیسک) سپیکر کے بعد ڈپٹی سپیکر نے بھی پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ،ایک ہی مقام پر اجلاس کےلیے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کردئیے گئے۔
پنجاب اسمبلی کا ایک ہی اجلاس، ایک ہی تاریخ، ایک ہی وقت ہوگا مگر 2 نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے، سپیکر پرویز الہی نے 22 جولائی کو شام 4 بجے اسمبلی سیکرٹریٹ میں اجلاس طلب کیا، ڈپٹی سپیکر نے بھی وزیراعلیٰ کےانتخاب کےلیے اسمبلی اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
دوست مزاری نے بھی 22جولائی کو شام 4 بجے اسمبلی سیکرٹریٹ میں اجلاس طلب کیا ہے، اس سے قبل ایوان اقبال اور پنجاب اسمبلی میں حکومت اوراپوزیشن کے الگ الگ اجلاس ہوتے رہے ہیں، لیکن اب تو ایک جگہ پر اسمبلی اجلاس کے نوٹیفکیشن الگ الگ جاری کر دیے گئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain