تازہ تر ین

کراچی میں کورونا کی شرح ساڑھے6 فیصد ریکارڈ

کراچی : (ویب ڈیسک) کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں میں 9 ہزار 217 افراد کےکورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 598 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور شرح 6.48 فیصد رہی۔
ترجمان نے بتایا کہ سندھ بھر میں 11 ہزار 496 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 634 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور شرح 5.58 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
اس کےعلاوہ حیدرآباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.6 فیصد رہی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain