تازہ تر ین

لوگ بھوک سے مررہے ہیں اور گورکن تماشا دیکھ رہے ہیں، شیخ رشید

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے جال میں پھنس چکی ہے، 400 ٹیکسٹائل ملز بند ہوگئیں ہیں، ملک دیوالیہ ہونے جارہا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ 9 روپے یونٹ مزید بجلی مہنگی ہوگئی، سولر ایجنسی کمیشن کے پیچھے شہباز شریف خاندان ہے، پاکستان دنیا کا مہنگا ترین ملک بن گیا ہے، بھارت سے تجارت، اسرائیل کی دوستی، ڈرون بیسز کی اجازت ان کا ایجنڈا ہے، 31 فیصد مہنگائی، 15فیصد شرح سود بڑھ گئی سے سرمایہ کاری کون کرے گا؟
وزارتوں اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے، منی لانڈرزحکمران بن گئے ہیں، لوگ بھوک سے مررہے ہیں اور گورکن تماشا دیکھ رہےہیں، انہوں نے مزید کہا کہ 20 نشستوں پرضمنی انتخاب فیصلہ کن ہوگا، آئندہ 45 دن جمہوریت اورحکومت کا فیصلہ کردیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain